Yakhni Ko Kaisay Mehfooz Kya Jaye? Janye Gharelo Totkay - Article No. 1334

Yakhni Ko Kaisay Mehfooz Kya Jaye? Janye Gharelo Totkay

یخنی کو کیسے محفوظ کیا جائے؟جانئے گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1334

فالتو یخنی:چائینز بنانا تو اکثرایک آدھ کپ یخنی کی ضرورت پڑتی ہے اور فوراََ یخنی موجود نہیں ہوتی۔اس کاآسان حل یہ ہے کہ جب کبھی یخنی بنائیں تو۔۔۔

جمعہ 23 اکتوبر 2015

فالتو یخنی:چائینز بنانا تو اکثرایک آدھ کپ یخنی کی ضرورت پڑتی ہے اور فوراََ یخنی موجود نہیں ہوتی۔اس کاآسان حل یہ ہے کہ جب کبھی یخنی بنائیں توضرورت سے زیادہ بنالیں۔(مرغی کی ہڈیوں والے حصے کی یخنی نکال لیا کریں)جویخنی استعمال کے بعد بچ جائے اسے برف جمانے والے سانچے کی ٹرے میں ڈال کرجمالیں اور پھر کسی پلاسٹک کے لفافے میں کرفریزرمیں رکھ لیں،اسی طرح ہروقت آپ کے پاس یخنی موجود رہے گی اور ترددنہیں کرنا پڑے گا۔

مرغی یاگوشت کوفریزرمیں رکھنے کیلئے کہ وہ کم سے کم جگہ گھیرے برف والے سانچوں میں ساتھ ساتھ جوڑ کربوٹیاں رکھ دیں اور جماکرپھر اس گوشت کونکال کراسی طرح فریزر میں اوپر تلے رکھے دیں۔ برتن استعمال نہ ہونگے اور جگہ بھی کم گھرے گی۔
خواتین کچے قیمے کے کباب بناکرفریزرمیں رکھ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اکثر کباب فریزر میں پڑے ہوئے اتنی بری طرح آپس میں چپک جاتے ہیں کہ علیحدہ کرنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

آپ کباب بناکرکسی ٹرے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پررکھ کرفریزر میں رکھی جب یہ منجمد ہوکرسخت ہوجائیں توان کوٹرے سے علیحدہ کرکے کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کرفریزر میں رکھ دیں۔جب جتنی ضرورت ہونکال لیں۔اس طرح رکھنے سے وہ علیحدہ علیحدہ رہیں گے۔
ڈبل روٹی کاچورا ہم کئی چیزوں میں استعمال کرتے ہیں،جب کبھی چورا بنائیں تو اس کوموٹی چھلنی سے چھان لیں۔
باریک چورے کوعلیحدہ اور موٹے چورے کوعلیحدہ علیحدہ لفافوں میں ڈال کر رکھ لیں۔ جس کی ضرورت ہواستعمال کریں۔
براؤن شوگر اور خشک میووں کوایک ہی ڈبے میں رکھیں ،اس کافائدہ یہ ہو گا کہ چینی نرم رہے گی جبکہ ڈرائی فروٹ میں براؤن شوگر کی لطیف خوشبو رچ جائے گی۔یہ ڈرائی فروٹ اور براؤن شوگر کیک بنانے کیلئے ہوابندڈبے میں رکھیں اس طرح کیک زیادہ خوشبودار بنے گا۔

اگرانڈہ پھینٹناہوتو انڈے کوپکڑ کراچھی طرح ہلائیں۔جب انڈہ توڑیں گی توزردی اور سفیدی دونوں آپس میں ملی ہوئی ہوں گی۔آپ کوبرتن نہیں دھونے پڑیں گے اور انڈہ بھی پھینٹا ہواملے گا۔
آلو کاٹ کرفوراََ ہی ٹھنڈے پانی میں ڈال دیئے جائیں تو ان کی رنگت خراب نہیں ہوتی۔
ہاتھوں،کٹنگ بورڈاور چھری سے سبزیوں کی بودور کرنی ہو تو سرکہ ان پرملیں۔
برتنوں سے سالن کے داغ ختم کرنے کیلئے ان کوسرکہ میں بھیگے کپڑے سے دھوئیں۔اوون کوچکنائی تہہ سے بچانے کیلئے سرکہ سے صاف کریں۔
اکثر کپڑوں میں پین کی روشنائی کے نشان لگ جاتے ہیں جس سے اچھے خاصے کپڑے بعض اوقات استعمال کے قابل نہیں رہتے،انک کے نشان دور کرنے کیلئے اسفنج کوسرکہ میں بگھو کرنشان کے اُوپر گڑیں یہاں تک کہ وہ نشان ختم ہوجائے۔
چشمہ صاف کرنے کیلئے سرکہ بہترین کلینزرہے سرکہ اور پانی برابر مقدار میں اسپرے بوتل میں رکھیں اور جب ضرورت پڑے تواپنا چشمہ اس سے صاف کرلیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Yakhni Ko Kaisay Mehfooz Kya Jaye? Janye Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.