Khaano Se Mutaliq Chand Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 1394

Khaano Se Mutaliq Chand Mufeed Gharelo Totkay

کھانوں سے متعلق چند مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1394

گوشت میں اگر ہلکی سی خاص قسم کی بساند محسو س ہو تو ایک کھانے کا چمچہ انے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔

بدھ 27 جنوری 2016

گوشت میں اگر ہلکی سی خاص قسم کی بساند محسو س ہو تو ایک کھانے کا چمچہ انے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔
جب آٹا گوندھیں تو نمک اور پانی کے ساتھ دو کھانے کے چمچے کوکنگ آئل پانی میں شامل کر کے آٹا گوندھیں ،روٹی نرم ہو گی اور پھولے گی بھی نہیں۔
اگر کسی جگہ ڈھیر ساری چیونٹیاں جمع ہوں تو وہاں تھوڑی سی مقدار میں آتا چھڑک دیں چیونٹیاں دور چلی جائیں گی۔

آلو قیمہ جب پکائیں تو اُتارنے سے پہلے اس میں آدھی گٹھی ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں تو کھانے میں مزیدار خوشبو آئے گی۔
چپس کے آلو کاٹنے کے بعد اگر ان کو تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں ڈال کر دھو لیا جائے تو پھر چپس سفید رہیں گے اور آلو کالے نہیں ہوں گے۔
کریم یا ملائی کو کٹھاہونے سے بچانے کے لیے اس میں تھوڑی اسی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ رکھیں۔

(جاری ہے)


روزانہ صبح لہسن کے دو جوئے اور ایک چائے کا چمچہ شہد کھانے سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔
نئی جینز کو نرم کرنے کے لیے اس کو کئی مرتبہ دھوئیں یا ایک چھوٹے تسلے میں ٹھنڈا پانی اور فیبرک سوفٹنر ڈال کر بارہ گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ نئی جینز کو ہمیشہ الٹا کر کے دھوئیں تاکہ اس کا رنگ نہ خراب ہو۔
شادر کے پردے میں اکثر پھپوندی اور کائی کے کالے نشان پڑ جاتے ہیں ۔
ان کو صاف کرنے کے لیے کپڑے دھونے کی مشین میں دو تین پرانے تولیوں کے ساتھدھولیں۔ ڈیٹرجنٹ ڈالنا نہ بھولیں۔
کپڑے دھونے کی مشین سے جما ہوا صابن اور گندگی صاف کرنے کے لیے مشین میں پانی بھر کر سفید سرکہ ڈال دیں اور مشین کو تیس منٹ چلائیں چھوٹی مشین میں ایک لیٹر سفید سرکہ اور بڑی مشین میں چار لیٹر سفید سرکہ ڈالیں۔
اگر آپ ریشمی کپڑوں میں چمک پیدا کرنا چاہتی ہیں تو ریشمی کپڑوں کو دھونے کے لیے ایسا پانی استعمال کیجئے جس میں آلو اُبالے گے ہوں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khaano Se Mutaliq Chand Mufeed Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.