Lazeez Shorbay Wali Murghi Pakane Ka Aasaan Tareeka - Article No. 1535

Lazeez Shorbay Wali Murghi Pakane Ka Aasaan Tareeka

لذیذ شوربے والی مرغی پکانے کا آسان ترین طریقہ - تحریر نمبر 1535

اگر مرغی شوربے والی پکانی ہوتو اسے پکانے سے دس پندرہ منٹ لیموں کا رس اور سرکہ لگاکر رکھ دیں، پھر گھی میں تل کر مصالحہ ڈال کرپکائیں۔

پیر 14 نومبر 2016

اگر مرغی شوربے والی پکانی ہوتو اسے پکانے سے دس پندرہ منٹ لیموں کا رس اور سرکہ لگاکر رکھ دیں، پھر گھی میں تل کر مصالحہ ڈال کرپکائیں۔
تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھویئے اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے ۔
کثرت استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر کچھ داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔
نتائج حیرن کن ہوں گے ۔
ہاتھی دانت سے بنی ہوئی مصنوعات اکثر زرد پڑجاتی ہیں، ایسی چیزوں کو شیشے کے مرتبان میں رکھ کر سورج کی شعاعوں کے سامنے رکھ دیں۔

(جاری ہے)

ان کی زردی ختم ہوجائے گی ۔
پیازکوٹ کر سونگھنے سے سرکادرد ختم ہوجاتاہے ۔
پودینے کی ڈنڈیاں یالیموں کے چھلکے کپڑوں اور کتابوں میں رکھنے سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ موسم گرما میں تکبے میں اگر تھوڑا ساکافورملا دیاجائے تو اس سے تکیہ ٹھنڈابھی ہوگااور کھٹمل بھی نہیں پڑیں گے۔


بارش کے موسم میں گھر میں لوبان کی دھونی ضروردیں ، اس سے سلین ختم ہوجاتی ہے ۔
بیڈ شیٹ کو کلف لگاکر بچھانے سے سوٹیس نہیں پڑتیں ، اور زیادہ دن صاف رہتی ہے ۔
اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔
بعض دفعہ مہندی ہلکی رہتی ہے ، جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیا جائے ۔
سوکھنے کے بعد ہاتھ دھولیں ۔ یالونگ کو توے پر ڈال کر ہاتھوں کی دھواں دیں تو مہندی کا رنگ تیز ہوجائے گا۔
مصنوعی زیورات کو محفوظ رکھنے کیلئے ان کو خوشبوسے بچائیں اور پلاسٹک کی تھیلی میں رکھیں اس طرح یہ کالے نہیں ہوتے ۔
مہندی ہاتھوں پر بہت اچھی لگتی ہے لیکن مہند اگر کپڑوں پر لگ جائے تو جان عذاب میں آجاتی ہے ایسے دھبوں کو گرم دودھ میں آدھے گھنٹے کیلئے رہنے دیجئے ، مہندی کے دھبے فوراََ غائب ہوجائیں گے ۔

اگر دروازوں کے قبضے پھٹنے لگیں تو ان میں دراڑپیداہونے لگی ہے تو ایک معمولی پنسل کو خراب شدہ حصوں پر رگڑیں پنسل کا گرینائٹ لبریکینٹ کاکام انجام دے گا۔
موتیا اور چنبیلی کے پھولوں کی جڑ میں اگر آپ لسی، چھاچھ ڈالیں یادودھ کی دیگچی دھو کر اس کا پانی ڈالیں تو بہت پھول آتے ہیں۔
چونے کو انڈے کی زردی میں حل کر اس سے شیشے کے ٹوٹے ہوئے گلاس کو جوڑا جاسکتا ہے ۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Lazeez Shorbay Wali Murghi Pakane Ka Aasaan Tareeka" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.