Qaleen Ki Safai Ki 6 Tareeqay - Article No. 1493

Qaleen Ki Safai Ki 6 Tareeqay

قالین کی صفائی کے چھے طریقے - تحریر نمبر 1493

اگر آپ کے قالین پر داغ دھبے لگے گئے ہوں تو ذیل میں دیے گئے چھے طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ استعمال کیجیے اورد اغ دھبوں سے نجات پائیے۔

پیر 11 جولائی 2016

شکیل صدیقی:
اگر آپ کے قالین پر داغ دھبے لگے گئے ہوں تو ذیل میں دیے گئے چھے طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ استعمال کیجیے اورد اغ دھبوں سے نجات پائیے۔
روشنائی کے دھبے:
کپڑے کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبوکر قالین کا وہ حصہ صاف کریں، جہاں روشنائی کادھبا ہے۔ تھوڑی دیر بعد اس جگہ کو الکحل یاتھنر( THINNER) سے رگڑدیں۔
دھبا چند منٹ میں صاف ہو جائے گا۔
تیل اور چکنائی داغ:
اگر قالین پر تیل اور چکنائی کے داغ پڑگئے ہوں تو اس جگہ پرنمک ،کھانے کاسوڈا بھٹے کاآٹا ملا دیں۔ اسے فوراََ ہی نہ رگڑیں۔ مذکورہ چیزوں کو جذب ہونے کا وقت دیں۔ اس کے بعد اسے صاف کردیں۔
چائے یاکافی کا دھبے:
قالین سے چاے یا کافی کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے گرم پانی میں سفید سرکہ ملائیں اور اسے دھبوں پر لگادیں۔

(جاری ہے)

مناسب وقفے کے بعد ٹشوپیپر سے رگڑکر صاف کردیں۔ دھبے دور ہوجائیں گے۔
پھلوں کے رس کے داغ:
تھوڑی سی شیونگ کریم انگلی پر لگاکر اس جگہ لگادیجیے ، جہاں قالین پر پھل کارس گرگیا ہو۔ تھوڑا وقفہ دے کر اسفنج کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبوکر قالین کو صاف کردیں۔
جانوروں کے پیشاب کے دھبے:
جانوروں کا پیشاب خشک ہونے پر نظر نہیں آتا، لہٰذا اسے تیز روشنی میں دیکھے۔
اگر قالین پر کسی پالتو جانور نے پیشاب کردیاہوتو جگہ پر چاک سے نشان لگادیں۔ پھر داغ دھبے دور کرنے کے لیے صفائی کے پاؤڈر میں گرم پانی ملا کر اسے صاف کردیں۔ تھوڑی سی دیر میں قالین چمک اٹھے گا۔
کیچڑے کے داغ:
اگر قالین پر کیچڑے کے داغ لگ گئے ہوں تو کیچڑ کے خشک ہونے کا انتظار کیجیے، اس کے بعد صفائی کے پاؤڈر سے ان داغوں کو صاف کردیں۔ اگرقالین اس کے باوجود صاف نہ ہو تو سوڈالگا کر صاف کپڑے سے رگڑ ڈالیں۔ یہ عمل اس وقت تک کرتے رہیں، جب تک داغ صاف نہ ہوجائیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Qaleen Ki Safai Ki 6 Tareeqay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.