بند کریں
خواتین مضامینبالناریل کا تیل سنگھار کا خصوصی جز

مزید بال

- مزید مضامین
ناریل کا تیل سنگھار کا خصوصی جز
غیر فلڈشدہ ناریل کا تیل بہترین موئسچرائزر ہے خالص تیل جھریا صاف کرنا اور پھٹے ہونٹ درست کرتا ہے
ناریل کاتیل یوں تو زبردست خصوصیات کا حامل ہے لیکن اس تیل کا زیادہ تر استعمال کھانا پکانے میں کیا جاتا ہے یا پھر اس کی شفائی خصوصیات کے حوالے سے معلومات دستیاب ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ناریل کا تیل خوبصورتی میں اضافے کااہم ذریعہ بھی ہے ۔
یہ آپ کے جسم میں سلیولائٹ کم کرتا ہے ‘ ہارمونز کو متوازن بناتا ہے اور بالوں کی صحت کا توضامن ہے ہی تاہم ناریل کے تیل کی سنگھاری خصوصیات کی فہرست خاصی طویل ہے ‘ مثال کے طور پر غیر فلٹر شدہ ناریل کا تیل ایک بہترین موئسچرائزر ہے ۔ آپ گھانی سے نکلے تیل کو استعمال کریں ۔ جلد میں نمی آجائے گی اور جلد کو دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات سے بھی افاقہ ہوگا ۔
ناریل کا تیل پھٹے ہونٹوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے اور جھریاں بھی صاف کرتا ہے ۔
حالیہ اسٹڈیز میں بتایا گیا ہے کہ ناریل کاتیل چکنائی کو ختم کرتا ہے ہے ۔
آپ خالص ناریل کے تیل کومکھن کی طرح تو اس پر لگا کر بھی کھاسکتی ہے ۔
ناریل کے تیل میں ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو طبی خواص کے مالک ہیں ۔
اس کے علاوہ ناریل کا تیل خون کی شکر کو متوازن رکھتا ہے اور HDLیعنی اچھا کولیسٹرول بڑھاتا اور LDL (براکولیسٹرول ) گھٹاتا ہے ۔ بالوں کی صحت اور خوبصورتی کے لیے ناریل کا تیل برسوں سے استعمال ہورہا ہے ۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنز ہے اور خراب بالوں کی صحت بہتر بنا کر انہیں ضروری پروٹین بھی فراہم کرتا ہے ۔

(0) ووٹ وصول ہوئے