Chehre Ki Rangar Nikharne K Liye Doodh Se Tiyar Karda Mask - Article No. 1220

Chehre Ki Rangar Nikharne K Liye Doodh Se Tiyar Karda Mask

چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے دودھ سے تیار کردہ ماسک - تحریر نمبر 1220

دودھ کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید گنا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک مکمل اور متوازن غذا ہے۔ اس میں وٹامنز اور کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو جسم کی نشوونما کے لے ازحد ضروری ہوتی ہے۔

منگل 26 مئی 2015

دودھ کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید گنا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک مکمل اور متوازن غذا ہے۔ اس میں وٹامنز اور کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو جسم کی نشوونما کے لے ازحد ضروری ہوتی ہے۔ دودھ میں موجود وٹامن اے جلد اور آنکھوں کی جراثیم سے حفاظت کرتا ہے۔دودھ میں موجود کیلشیم آپ کی آنکھوں اور دماغ کے درمیان موجود نروسسٹم کو بحال کرتا ہے۔
دماغ اور آنکھوں کے درمیان سگنل کی فراہمی کو بہتر بناتا ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین آپ کی جلد میں لچک پن اور مضبوطی فراہم کرتا ہے اور جلد کی گلابی اور قدرتی رنگت دیتا ہے۔ گرمیوں میں دھوپ سے جھلسے ہوئے چہرے کے لئے دودھ خاص طور پر مفید ہے ۔ خالص دودھ میں ہر بیماری سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔ ایک حدیث سے دودھ کی قدروقیمت کا پتہ چلتا ہے۔

(جاری ہے)

آپﷺ نے فرمایا:
”اللہ نے ہر بیماری کیلئے دوا نازل فرمائی ہے ۔

پس گائے گا دودھ پیا کرو کیونکہ یہ ہر قسم کے درختوں پر چرتی ہے“
گرمیوں میں جلد کی حفاظت کی چند تدابیر مندرجہ ذیل ہیں۔
نمبر1:
ٹماٹر وٹامن A,B,C اور معدنیات مثلاََ پوٹاشیم، میگنیشیم وغیرہ کا خزانہ ہے جسے لائیکو پین کہتے ہیں۔اور دودھ میں شامل لیکٹیک ایسڈ تمام جراثیم کوختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے اس نسخہ میں اعلیٰ درجے کی حسن بخش غیر ضرر رساں تیزابی خصوصیات والے اجزاء شامل ہیں جو جلد کی صفائی کو بہترین طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔
اس میں لیکٹیک ایسڈ اور فروٹ ایسڈ کا امتزاج موجود ہے ۔ جو اس کلینزر کو ایک بہترین صفائی کرنے والا عامل ثابت کرے گا۔ مفید پہلو یہ ہے کہ یہ جلد پر نہایت نرمی سے عمل کرتا ہے یہ پیسٹ نارمل اور چکنی جلد کے لئے بہترین ہے۔
اجزاء:
ٹماٹر ایک عدد۔ دودھ 150ملی لیٹر۔ پانی حسب ضرورت۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ٹماٹر کو بلینڈ کر کے چھان لیں۔
چھانے ہوئے رس میں برابر مقدار میں دودھ ملا لیں۔ اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ ۱۰ منٹ بعد حسب ضرورت پانی سے چہرہ اچھی طرح دھولیں۔
نمبر2:
دودھ ایک چوتھائی گلاس۔ کھانے کا سوڈا ایک چٹکی۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
وتھائی گلاس دودھ لیں اور اس میں ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا لیں۔ ایک روئی کے ٹکڑے کو اس محلول میں بھگو کر چہرے کو تھپتھپائیں چہرے کا دھوپ کی وجہ سے جھلساپن تپش دور ہو جائے گی۔

نمبر3 :
دودھ آدھا گلاس۔ لیموں ایک عدد لیموں کا رس نچور لیں۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے گلاس دودھ میں ایک لیموں کا عرق ملالیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس محلول سے چہرہ دھوئیں۔ جلد تروتازہ اور رنگ صاف ہو جائے گی۔
نمبر4:
دودھ دو چائے کے چمچ۔شہد ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
خشک جلد کے لئے دودھ اور شہد کا محلول بنا کر اس میں پسے ہوئے بادام شامل کر کے لیپ تیار کریں۔
یہ لیپ چہرے پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ ا س لیپ سے جلد چکنی اور نرم وملائم ہو جاتی ہے۔
نمبر5:
بیسن دوچائے کے چمچ۔ دودھ چار چائے کے چمچ۔ شہد ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
دو چائے کے چمچ بیسن۔ چار چائے کے چمچ دودھ اور ایک چائے ایک چمچ شہد ملائیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے ار گردن پر لگائیں ۲۰ منٹ کے بعد منہ دھولیں۔
آپ کے چہرے پر تازگی آجائے گئی ۔ ہفتہ میں دوبارہ استعمال کریں۔
نمبر6:
کھیرا آدھا۔انڈے کی سفیدی پیسٹ میں حسب ضرورت۔ لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ۔ دودھ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے کھیرے کی پیسٹ بنا کر اس میں انڈے کی سفیدی،ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس، اور ایک چائے کا چمچ دودھ مکس کر کے ۱۰ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔

دودھ میں خمیر ملالیں۔ اس کا لیپ روغنی جلد کے لئے فائدہ مندہے۔ گرمی ہو یا سردی، کسی بھی موسم کی شدت ہر قسم کی جلد پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہے۔ آج کل چونکہ گرمیاں آہستہ آہستہ اپنی شدت پکڑتی جا رہی ہیں۔ تو آپ کو بھی چاہیے کہ اپنے چہرے کی جلد کی حفاظت کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ کیونکہ یہ جلد کی چمک دھمک اور تروتازگی کے لئے بہت فائدہ مندہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Chehre Ki Rangar Nikharne K Liye Doodh Se Tiyar Karda Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.