Hazrat Fatima Razi Allah Taala Anha Binnat Imam Hussain RATA - Article No. 1139
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت امام حسینؓ - تحریر نمبر 1139
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت حسین رضی اللہ عنہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ بن علی بن ابو طالب کی صاحبزادی تھیں۔
جمعرات 18 دسمبر 2014
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت حسین رضی اللہ عنہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ بن علی بن ابو طالب کی صاحبزادی تھیں۔ آپ اپنی دادی کی ہم نام تھیں، اس لئے ان کو فاطمہ الصغر یٰ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی والدہ کا نام امِ اسحٰق بنت طلعہ رضی اللہ عنہ بن بن عبید اللہ تھا۔ ان کی شادی اپنے تایا حضرت حسن رضی اللہ عنہ بن علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے حسن رضی اللہ عنہ بن حسن رضی اللہ عنہ سے ہوئی جن سے ان کے چار بچے عبداللہ، ابراہیم ، حسن اور زینب پیدا ہوئے۔
ان کے شوہر حسن رضی اللہ عنہ بن حسن رضی اللہ عنہ وفات پا گئے تو ان کی شادی عبداللہ بن عمرو بن عثمان رضی عنہ سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے دیباج اور قاسم پیدا ہوئے۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد عبداللہ بن عمرو بھی وفات پا گئے تو اس کے بعد حضرت فاطمہ بنت حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی بقیہ زندگی میں کوئی شادی نہ کی اور تمام عمر بیوگی میں گزاردی۔(جاری ہے)
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت حسین رضی اللہ عنہ کے ایامِ بیوگی میں مدینہ کے اموی حاکم عبدالرحمٰن بن ضحاک فہری نے ان کو نکاح کا پیغام بھیجا لیکن آپ کا جواب تھا کہ میں ہر وقت اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف رہتی ہوں اور میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں دوسری شادی کر سکوں۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت حسین رضی اللہ عنہ کا علم و فضل کے لحاظ سے بھی نہایت بلند مقام تھا۔ حدیث اور فقہ کی بڑی عالم تھیں۔اکثر ذکر الہٰی میں مشغول رہا کرتیں، دھاگے کی گرہوں پرسبحان اللہ کی تسبیح کیا کرتی تھیں۔ بہت سی احادیث ان سے مروی ہیں۔ آپ نے 100 ہجری میں وفات پائی۔
Browse More Quroon E Aula
بی بی ام اطلق رحمتہ اللہ علیہا
Bi Bi Um E Atlaq Rehmat Ullah Alaiha
بی بی شعوانہ رحمتہ اللہ علیہا
Bi Bi Shauwana Rehmat Ullah Alaiha
بی بی فاطمہ رحمتہ اللہ علیہا نیشاپوری
Bi Bi Fatima Rehmat Ullah Alaiha Naishapuri
حضرت آمنہ رملیہ رحمتہ اللہ علیہا
Hazrat Amina Ramlia Rehmat Ullah Alaiha
حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہا
Hazrat Rabia Basri Rehmat Ullah Alaiha
حضرت نفیسہ رحمتہ اللہ علیہا بنت حسن رحمتہ اللہ علیہ
Hazrat Nafeesa Rehmat Ullah Alaiha Binnat Hassan Rehmat Ullah Alaihe
حضرت سمیہ رضی اللہ تعالی عنہا
Hazrat Samia Razi Allah Taala Anha
حضرت خنساء رضی اللہ تعالی عنہا
Hazrat Khansa Razi Allah Taala Anha