Glamour Ki Duniya - Article No. 2266

Glamour Ki Duniya

گلیمر کی دنیا - تحریر نمبر 2266

گلیمر کی دنیا حلوہ نہیں ہے۔ یہ بہت محنت اور توجہ طلب ہوتی ہے۔ آپ سے پیار پانے کے لیئے ہم کھٹن مزدوری کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کام کرنے کی سعی میں مصروف رہتے ہیں

طیبہ ثناء جمعہ 21 فروری 2020

صحرائی تپش میں ریت پر سیٹ مکمل تھا۔ تیز پنکھے چل رہے تھے۔ لوگ کچھ بیٹھے اور کچھ کھڑے تھے۔ درختوں کی چھاؤں تو میسر تھی مگر چلچلاتی دھوپ، سورج دیوتا آگ برسا رہا تھا۔۔۔ ہوا بھی نمی کو ترس گئی تھی۔ سو وجود سے ٹپکتے پسینے کو گرم ہوا وجود کو کو مزید سلگا رہی تھی۔ جرنیٹر سے اے سی کا انتظام کیا جا رہا تھامگرکرداروں کو تو آج اس صحرا کو عبور کرتے تپتے سورج کے ہمراہ چلنا تھا وہ بھی برہنہ پا۔
۔نیچرل سین کی تیاری مکمل تھی۔ کردار۔۔۔فنکار اور نیچرل سین۔۔۔بس اوکے کر کے شروع ہوچکا تھا۔۔کیمرہ مین سبک روی سے چل رہا تھا تو ریت پر تپتے پتھر جھلسائے اور جلائے دے رہے تھے۔۔۔وہ بیشک تیز چل رہی تھی مگر ایک گھنٹہ (ساٹھ منٹ) گزر ہی نہیں رہے تھے۔ شاباش تیز چلو۔۔۔مگر سکت جواب دے چکی تھی۔

(جاری ہے)

زبان کھینچ رہی تھی۔۔۔شاید میرا سین مکمل ہونے والا ہے۔

مگر میرے اعصاب شکستہ ہوگئے ہیں۔شاید میں بے ہوش ہو رہی ہوں۔ سب آوازیں گم ہوگئیں ہیں۔ میں تپتے سورج میں زمین کی آغوش میں ہوں۔۔۔مجھے ہوش آگیا۔۔یہ کیا۔۔سین دوبارہ کرنا ہے۔ مجھے کہا گیا تو میں سکتے میں رہ گئی۔۔۔میں نے سین مکمل کروادیا تھا۔میں نے تکلیف دہ لہجے میں کہا۔ کہاں؟ کہاں مکمل ہوا۔۔۔ڈائریکٹر نے نرمی سے کہا آپ تو بے ہوش ہو گئیں تھیں، اوریجنل سین ہے اوریجنل یہ تو کرنا پڑے گا آپ کو۔
۔ڈائریکٹر کا لہجہ زدی اور اٹل تھا۔ دوہری اذیت کے احساس سے میں سسک کے رہ گئی۔ مگر میں نے کام اسی تندہی سے مکمل کیا اور میں خوش ہوئی کے میرے ناظرین و قارئین پڑھ اور دیکھ کر کیسا محسوس کرتے ہیں۔آپ کی طمانیت کے لیے ہم آگ میں جلتے ہیں۔۔۔کام کرتے ہیں۔۔۔گلیمر کی دنیا حلوہ نہیں ہے۔ یہ بہت محنت اور توجہ طلب ہوتی ہے۔ آپ سے پیار پانے کے لیئے ہم کھٹن مزدوری کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کام کرنے کی سعی میں مصروف رہتے ہیں کیونکہ ہر شعبے میں مقابلہ بڑا سخت ہوتا ہے اور مقابلے کے لیئے تو محنت اور لگن درکار ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles