Allah Aur Allah Walon Ki Inayat - Article No. 1339

Allah Aur Allah Walon Ki Inayat

اللہ اور اللہ والوں کی عنایت - تحریر نمبر 1339

جان لو کہ بغیر اللہ اور اللہ والوں کی عنایت کے اگر فرشتہ ہوتو خوشامدیوں سے نہیں بچ سکتا۔ان کے شر سے اس کا اعمال نامہ بھی سیاہ ہو جائے گا۔اے اللہ!اے صاحب قدرت! اسے ہر شے سے مبرا! تو ہر ظاہر و باطن سے آگاہ ہے۔تجھ میں نہ کسی شے کی کمی ہے اور نہ ہی زیادتی۔

ہفتہ 10 جون 2017

حکایتِ رومی:
جان لو کہ بغیر اللہ اور اللہ والوں کی عنایت کے اگر فرشتہ ہوتو خوشامدیوں سے نہیں بچ سکتا۔ان کے شر سے اس کا اعمال نامہ بھی سیاہ ہو جائے گا۔اے اللہ!اے صاحب قدرت! اسے ہر شے سے مبرا! تو ہر ظاہر و باطن سے آگاہ ہے۔تجھ میں نہ کسی شے کی کمی ہے اور نہ ہی زیادتی۔تیرے ہی ذریعے ہم تک ہدایت پہنچی اور ہم ذلیل وخوار ہونے سے بچ گئے۔
تو نے ہمارے عیب ظاہری و باطنی پر پردہ ڈال دیا۔وہ قطرہ ٴ علم جو تو نے مجھے بخش رکھا ہے اس کو نفس کی شرانگیزوں سے بچا لے۔

(جاری ہے)

اے اللہ! تو اس پر قادر ہے کہ جب ہوائے نفس اور لذاتِ جسمانیہ اس قطرہٴ علم کو بلکل خشک کرلیں تب بھی تو اس کو ان سے واپس لے لے اور اپنی بے پایاں رحمت اس کی رہائی کرالے۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اگر اللہ عزوجل کا کرم شامل حال نہ ہو اور اس کے نیک بندوں کی دعائیں ساتھ نہ ہوں تو انسان اگرچہ فرشتوں کی مانند نیک ہی کیوں نہ ہوں وہ خوشامدیوں کی خوشامد سے ہرگز نہیں بچ سکتا اور خوشامدی انسان کو دوسروں کی نگاہوں میں رسوا کردیتے ہیں۔

پس اللہ عزوجل کی نگاہِ کرم کے طلبگار رہو تا کہ تم ان خوشامدیوں کے شر سے محفوظ رہ سکو۔

Browse More Urdu Literature Articles