ALLAH Azwajal Shakista Dil Walo K Sath Hy - Article No. 1535

ALLAH Azwajal Shakista Dil Walo K Sath Hy

اللہ عزوجل شکستہ دل والوں کے ساتھ ہے - تحریر نمبر 1535

ایک رات حسب معمول میں اپنے والد صاحب کیساتھ ساری رات جاگتا رہا

بدھ 11 اکتوبر 2017

اللہ عزوجل شکستہ دل والوں کے ساتھ ہے
حکایاتِ سعدی
:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں بچپن میں عبادت گزار اور شب بیدار تھا۔ مجھے ذکر اللہ کا شوق تھا اور ایک رات حسب معمول میں اپنے والد صاحب کیساتھ ساری رات جاگتا رہا اور قرآن مجید کی تلاوت کرتا رہا۔ ہمارے آس پاس کچھ لوگ سوئے ہوئے تھے۔
میں نے والد صاحب سے دریافت کیا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو تہجد کے دو نفلوں کے لئے بھی نہیں اٹھے، یہ تو ایسے سورہے ہیں جیسے مردہ ہوں؟ والد صاحب نے میری بات سنی تو فرمایا کہ غیبت کرنے سے بہتر ہے کہ انسان سویا رہے ۔ شیخی بگھارنے والا کسی کو کچھ نہیں سمجھتا اور اس کی آنکھوں پر غرور کا پردہ ہوتا ہے۔ اگر اللہ عزوجل نے تجھے دیکھنے والی آنکھ عطا کی ہے تو ہر ایک کو خود سے بہتر جان۔

(جاری ہے)


مقصود بیان:حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ بزرگوں کا قول ہے کہ نیکی کر اور کنوئیں میں ڈال دو اگر گناہ ہوجائے تو اس کو یادرکھو اور اللہ عزوجل سے معافی مانگتے رہا کرو۔ کسی کی غیبت سے بہتر ہے کہ اپنی اصلاح کرو۔ غرور اور تکبر کو اپنے اندر سے ختم کرو اور عاجزی اختیار کرو۔ بے شک اللہ عزوجل شکستہ دل والوں کے ساتھ ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles