Bakri Zinda Hy - Article No. 1646

Bakri Zinda Hy

بکری زندہ ہوگئی - تحریر نمبر 1646

جابر نے کھانا لاکر آگے رکھا، کھانا تھوڑا تھا اور کھانے والے زیادہ تھے، حضور نے فرمایا تھوڑے تھوڑے آدمی آتے جاؤ اور باری باری کھانا کھاتے جاؤ

جمعرات 28 دسمبر 2017

سچی حکایات
جنگ اِحزاب میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضور سرور عالم ﷺ کی دعوت کی اور ایک بکری ذبح کی حضور جب صحابہ کرام کی معیت میں جابرکے گھر پہنچے تو جابر نے کھانا لاکر آگے رکھا، کھانا تھوڑا تھا اور کھانے والے زیادہ تھے، حضور نے فرمایا تھوڑے تھوڑے آدمی آتے جاؤ اور باری باری کھانا کھاتے جاؤ، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جتنے آدمی کھانا کھا لیتے وہ نکل جاتے،اسی طرح سب نے کھانا کھا لیا، جابر فرماتے ہیں کہ حضور نے پہلے ہی فرمادیا تھا کہ کوئی شخص گوشت کی ہڈی نہ توڑے، نہ پھینکے ، سب ایک جگہ رکھتے جائیں جب سب کھا چکے تو آپ نے حکم دیا کے چھوٹی موٹی سب ہڈیاں جمع کردو، جمع ہوگئیں تو آپ نے اپنا دست مبارک ان پر رکھ کر کچھ پڑھا آپ کا دست مبارک ابھی ہڈیوں کے اوپر ہی تھا اور زبان مبارک سے آپ کچھ پڑھ ہی رہے تھے کہ وہ ہڈیاں کچھ کا کچھ بننے لگیں، یہاں تک کہ گوشت پوست تیار ہوکر کان جھاڑتی ہوئی وہ بکری اٹھ کھڑی ہوئی ،حضور نے فرمایا” جابر !لے یہ اپنی بکری لے جا“
سبق: ہمارے حضور ﷺ منبع الحیات اور حیات بخش ہیں، آپ نے مردہ دلوں اور مردہ جسموں کو بھی زندہ فرمادیا پھر جو لوگ (معاذ اللہ)حضور کر مرکر مٹی میں ملنے ولا کہتے ہیں کس قدر جاہل اور بے دین ہیں۔

Browse More Urdu Literature Articles