Be Waqoof - Article No. 1284

Be Waqoof

بے وقوف - تحریر نمبر 1284

جمعرات 20 اپریل 2017

مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بے وقوف شخص کی آنکھ خراب ہو گئی اور وہ جانوروں کے معالج کے پاس چلا گیا جانوروں کے معالج نے اس کی آنکھ میں وہ دوا ڈال دی جو وہ جانوروں کی آنکھوں میں ڈالتا تھا دوا ڈالنے کی دیر تھی کہ اس کی آنکھیں خراب ہو گئیں وہ بے وقوف شخص حاکم وقت کے پاس چلا گیا اور اپنا مدعا بیان کیا حاکم وقت نے فیصلہ سنایا کہ اس معالج پر کوئی جرمانہ عائد نہ ہوگا اگر تو بے وقوف نہ ہوتا اور تو جانوروں کے معالج کے پاس نہ جاتا تو تیری آنکھ ہرگز ضائع نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سمجھ دار شخص کبھی بھی اپنا کام کسی بے وقوف کے ذمہ نہیں لگاتا اور بوریاوٹاٹ بننے والا اگرچہ کاریگر ہی کیوں نہ ہو وہ ریشم نہیں بن سکتا۔مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ جس کاکام اسی کو ساجھے اگر کوئی دانا شخص اپنا کام کسی بے وقوف کے ذمہ لگائے تو وہ کیوں امید رکھتا ہے کہ وہ بے وقوف اس کا کام صحیح کرے گا۔

Browse More Urdu Literature Articles