Chashm E Baseerat Sahab E Haal Hai - Article No. 1340

Chashm E Baseerat Sahab E Haal Hai

چشم بصیرت صاحب حال ہے - تحریر نمبر 1340

انسان کی بات اس کے باطن کے حال کی گواہی دیتی ہے۔قرآن مجید کے نور نے حق و باطل میں تفریق پیدا کردی ہے۔صحیح فکر ذات کے نور سے حقیقت بین ہوتی ہے۔

پیر 12 جون 2017

حکایتِ رومی:
انسان کی بات اس کے باطن کے حال کی گواہی دیتی ہے۔قرآن مجید کے نور نے حق و باطل میں تفریق پیدا کردی ہے۔صحیح فکر ذات کے نور سے حقیقت بین ہوتی ہے۔
کان صرف صاحب قال ہے‘چشم بصیرت صاحب حال ہے‘یقین میں پختگی ‘عمل کے بعد عین الیقین ہوتا ہے۔جو اپنا عرفان کرلے اس کی نظر اللہ کی نظر ہوتی ہے اور جو بدلہ سے بھی بے نیازی میں کان دے وہی جوانمرد ہے۔
سخاوت آخرت کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں مگر کشادہ دستی بغیر معاوضہ کے توقع کے ہوا کرتی ہے۔

(جاری ہے)


مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ انسان کی بات اس کے باطن کی عکاس ہوتی ہے اور قرآن مجید میں اللہ عزوجل نے حق اور باطل کے درمیان تفریق کو واضح کردیا ۔قرآن مجید ہمارے لئے رہنما ہے اور ہمیں راہنمائی کے لئے جب بھی کبھی ضرورت محسوس ہو ہم قرآن مجید سے ہی راہنمائی حاصل کریں۔جو شخص خود اپنا محاسبہ کرتا ہے اللہ عزوجل اس کی نگاہ کو وسیع کردیتا ہے۔اور سخاوت جب بھی کرو آخرت کو مدنظر رکھ کر کرو اور کسی کے ساتھ جب بھی احسان کرو تو جواب کی توقع نہ رکھو بلکہ یہ توقع رکھو کہ اللہ عزوجل ہی بہترین اجزاء فرمانے والا ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles