
Choron Ka Giroh
چوروں کا گروہ
جمعرات 17 مئی 2018

سلطان محمد غزنوی رات کو بھیس بدل کر سیر کیا کرتا تھا کہ رعایا کے نیک و بد کی خبر رکھے۔ ایک دن اسے پانچ چور ملے۔ سلطان نے کہا میں بھی تمہارا ہی ہم پیشہ بھائی ہوں۔اے مکرکیش گروہ! تم میں سے ہر ایک کیا کیا کمال رکھتا ہے۔ ایک بولا؛ میرے کان میں یہ خاصیت ہے کہ کتے کی بولی سمجھ لیتاہوں۔ یاروں نے کہا یہ ہنر دو دمڑی کے برابر ہے۔ دوسرے نے کہا ؛میری آنکھ میں یہ خاصیت ہے کہ اندھیری رات میں بھی ہزاروں آدمیوں میں جس کسی کو ایک دفعہ دیکھ لوں دن کو میں اسے فوراً پہچان لیتا ہوں۔ تیسرا گویا ہوا ؛ میرے بازئوں میں یہ خاصیت ہے کہ خواہ کیسی ہی سنگلاخ دیوار ہو میں اس میں نقب لگا لیتا ہوں۔ چوتھے نے کہا ؛میری ناک میں یہ خاصیت ہے کہ میں مٹی سونگھ کر بتا سکتا ہوں کہ اس میں کیا ہے۔
(جاری ہے)
زر و جواہر ہے یا کچھ یعنی مجھے مٹی سے زر و جواہر کی بو آ جاتی ہے۔ پانچواںبولا ؛ میرے پنجے میں یہ خاصیت ہے کہ خواہ کتنا ہی بلند مقام ہو میں اس پر کمند مضبوطی سے لگا سکتا ہوں ۔
محمود نے جواب دیا میری ڈاڑھی میں یہ خاصیت ہے کہ جب میں اسے ہلائوں تو جلادوں کے سپرد کیے ہوئے گردن زدنی مجرم چھوٹ جاتے ہیں۔ چوروں نے کہا پھر تو تو ہمارا قطب ہے جب تو ساتھ ہے تو ہمیں کیا غم۔ آئو آج رات شاہی خزینے اور دفینے پر ہاتھ صاف کریں۔ جب وہ قصر سلطانی کی طرف روانہ ہوئے تو کتا بھونکا۔ تیز سماعت والا چور بولا؛ کتا کہتا ہے کہ بادشاہ تمہارے ساتھ ہے۔ راہ میں ایک مٹی کا تودہ ملا۔ سونگھنے والے نے کہا؛ یہاں ایک بیوہ کا مکان تھا۔ الغرض منزل مقصود پر پہنچے تو کمند لگانے والے نے شاہی محل پر کمندلگائی اور سب دیوار بلند کی دوسری طرف جا پہنچے۔ سونگھنے والے نے سونگھ کر بتا دیا ؛ یہاں خاص شاہی خزانہ ہے۔ نقب زن نے سیندھ لگائی اور زرو بفت اور قیمتی جواہرات نکال کر محل سے باہر لے گئے اور ایک محفوظ جگہ میں سب مال و متاع مخفی کر دیا تاکہ جب پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم ہو تو پھر نکال کر بانٹ لیں۔ محمود پانچوں کا پتہ نشان پوچھ کر واپس آ گیا۔ صبح اٹھ کر جب دیوان لگا اور اس چوری کی رپورٹ ہوئی تو سب حیران تھے کہ چوروں کو قصر شاہی میں پہنچنے کی کس طرح جرأت ہوئی۔ بادشاہ نے کہا ؛اے غافلو! مجھے اس کا علم ہے، جائو فلاں فلاں جگہ سے پکڑ لائو چنانچہ سپاہی اور کوتوال گئے اور سب کو پکڑ کر دربارمیں لے آئے۔ اور تو سب اپنا اپنا کمال دکھا چکے تھے۔ عارف آنکھ والے کو ابھی اظہار کمال کرنا تھا۔ اس نے دیکھتے ہی اپنے ساتھوں کو بتا دیا کہ بادشاہ تو وہی تمہارا چھٹا ساتھی ہے ،جو تمہارے کام دیکھتا اور راز سنتا رہا۔ میںابھی اسے بتاتا ہوں کہ بادشاہ! میں نے تجھے پہچان لیا ہے۔ پس اس نے عرض کیا؛ اے رات کے رفیق! میرے ساتھیوں کو بخش دے، عارف کی سفارش کو کوئی رد نہیں کرتا۔ ہم سب نے اپنے اپنے کمالات دکھا دیئے۔ اب تو اپنی ڈاڑھی ہلا کہ سب قید و بند سے رہائی پائیں۔ بادشاہ ہنس پڑا اور اپنی ریش مبارک کو جنبش دی، جو اشارہ تھا۔ اس امر کی طرف کہ مجرم چھوڑ دیئے جائیں چنانچہ سب گنہگار آزاد ہو گئے۔(حکایات رومی)
تاریخ اشاعت:
2018-05-17
مزید حکایات سے متعلق
Articles and Information
اردو ادبنوبل پرائزبرائے ادبپاکستان کے صوفی شعرااوورسیز پاکستانیمشاعرےعالمی ادبعربی ادبیونانی ادببنگالی ادبروسی ادبفرانسیسی ادبجرمنی ادبانگریزی ادبترکی ادبجاپانی ادبافریقی ادبمصری ادبفارسی ادبامریکی ادبعلاقائی ادبپنجابی ادبسرائیکی ادبسندھی ادبپشتو ادببلوچی ادبآپ بیتیافسانہمضمونانٹرویوزادبی خبریںتبصرہ کتبناولادبی رسائل و جرائدادیبوں کے لطیفےایک کتاب ایک مضمون100 عظیم آدمیحکایاتسفر نامہکہاوتیںالف لیلہ و لیلہتقسیم ہند کی کہانی ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.