Dua Ka Tariqa - Article No. 1335

Dua Ka Tariqa

دعا کا طریقہ - تحریر نمبر 1335

دعا کا طریقہ حضور نبی کریمﷺ نے یہ سکھایا ہے کہ اسے اللہ! مشکل کا آسان کردے دنیا و آخرت میں بھلائی عطا فرما‘صراط مستقیم کو پرلطف بنادے‘ہماری منزل تو خود ہی ہے نفس پر قابو پانے کی وجہ سے دوزخ بھی مومن کے لئے جنت نظر آتی ہے۔

بدھ 7 جون 2017

حکایتِ رومی:
دعا کا طریقہ حضور نبی کریمﷺ نے یہ سکھایا ہے کہ اسے اللہ! مشکل کا آسان کردے دنیا و آخرت میں بھلائی عطا فرما‘صراط مستقیم کو پرلطف بنادے‘ہماری منزل تو خود ہی ہے نفس پر قابو پانے کی وجہ سے دوزخ بھی مومن کے لئے جنت نظر آتی ہے۔مومن نے نفس امارہ کی دوزخ کی آگ کی جگہ نفس مطمئنہ کا پانی حاصل کر لیا۔
عاشق دوست کے رخ کی شمع کے پروانے ہیں اور تمہاری حفاظت کی زرہ ایسے صاحبانِ روح کی پناہ میں جاؤ۔

(جاری ہے)

عبادات کو فوت ہونے سے پہلے پورا کرو اور اس فرمان کی وجہ سے جگاؤ۔جب حق نے محبت کا ہاتھ سرپررکھا ہے تو عتاب میں بھی کرم کے دروازے کب بند ہوسکتے ہیں۔تخلیق کرنے کا مقصد ہی احسان کرنا تھا۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ دعا کا صحیح طریقہ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ نے سکھایا ہے اور اگر ہم اسی طریقہ کے مطابق دعا مانگیں تو یقینا بارگاہِ الہٰی میں وہ دعا قبول ہوگی اور جو لوگ اپنے نفوس پر غلبہ پالیتے ہیں ان کے لئے دوزخ بھی جنت بن جاتی ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles