Jitna Pehlay Dia Utna Hi Aur Day Dia - Article No. 1216

Jitna Pehlay Dia Utna Hi Aur Day Dia

جتنا پہلے دیا اتنا ہی اور دیدیا - تحریر نمبر 1216

ایک دیہاتی نے داؤد بن مہلب کے پاس آکر کہا : میں نے آپکی تعریف میں چند شعر کہے ہیں (برائے کرم) ان کو سن لیجیے داؤد نے کہا : ذرا ٹھہر جاؤ (جلدی مت کریہ کہہ کر ) گھر میں گیا اور تلوار لگا کر باہر آیا اورکہا

منگل 28 فروری 2017

حکایت عرب :
ایک دیہاتی نے داؤد بن مہلب کے پاس آکر کہا : میں نے آپکی تعریف میں چند شعر کہے ہیں (برائے کرم) ان کو سن لیجیے داؤد نے کہا : ذرا ٹھہر جاؤ (جلدی مت کریہ کہہ کر ) گھر میں گیا اور تلوار لگا کر باہر آیا اورکہا : اب سنا اگر تو نے عمدہ اشعار کہے تب تو ہم تجھے ضرور کچھ نہ کچھ دیں گے ورنہ قتل کردیں گے ۔ دیہاتی نے شعر پڑھنا شروع کیا۔
امنت بد بداؤد میں داؤد کی ذات گرامی اور اس کی داد ودہش کی وجہ سے ہر اندیشہ ناک مصیبت اور سختی وتنگدستی سے مطمئن ہوگیا ۔ پس میں داؤد کی حکمت ودانائی لقمان جیسی ہے اور صورت یوسف جیسی اور حکم سلیمان جیسا اور انصاف ابوبکر جیسا۔ وہ ایسا جوان ہے کہ مال اس کے ہاتھ کی سخاوت سے ایسا گھبراتا ہے جیسے شب قدر سے شیطان ۔

(جاری ہے)


داؤد نے کہا ہم نے تیرے لیے مال کا فیصلہ کر دیا اب اگر تو چاہے تو تیری حیثیت کے لحاظ سے (دیا جائے اور اگر تو چاہے تو میں اپنی حیثیت کے (مناسب دوں ) اس نے کہا : نہیں بلکہ میرے مرتبہ کے لحاظ سے پس داؤد نے اس کو پچاس ہزاردرہم دے دئیے دوستوں نے دیہاتی سے کہا کہ تو نے امیرلمومنین کی حیثیت کے مطابق کیوں نہیں چاہا ؟ اس نے کہا : امیرالمومنین کی حیثیت کے لحاظ سے تو اس کا کل مال بھی پورا نہیں اترتا (کیونکہ امیرا لمومنین کا رتبہ اس سے فزوں تر ہے ) داؤد نے کہا : تو مذکورہ بالااشعار کی بہ نسبت اس جملہ میں شاعر تر ہے چنانچہ داؤد نے جتنا پہلے دیا تھا اتنا ہی اور دے دیا ۔

Browse More Urdu Literature Articles