Jo Kisi Ko Ruswa Karay Wo Bilaakhir Khud Ruswa Hota Hai - Article No. 997

Jo Kisi Ko Ruswa Karay Wo Bilaakhir Khud Ruswa Hota Hai

جوکسی کورسواکرے وہ بالآخرخو درسواہوتاہے - تحریر نمبر 997

حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن حضرت داؤ طائی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید نے ان سے کہاکہ حضرت! آج میں نے فلاں کواس حالت میں دیکھا کہ وہ نشہ میں دھت بازار میں گرا ہوا تھا۔

جمعرات 28 جنوری 2016

حکایات سعدی رحمتہ اللہ علیہ:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن حضرت داؤ طائی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید نے ان سے کہاکہ حضرت! آج میں نے فلاں کواس حالت میں دیکھا کہ وہ نشہ میں دھت بازار میں گرا ہوا تھا۔اس کاسارالباس قے سے خراب ہوچکا تھا اور کتے اس کے گردجمع ہوئے بھونک رہے تھے۔
حضرت داؤ طائی رحمتہ اللہ علیہ نے جب اپنے اس مرید کی بات سنی توناگواری کااظہار کیااور فرمایا کہ تو نے اس کی مدد کیوں نہ کی؟ بے شک شراب نوشی گناہ ہے اور حرام فعل ہے لیکن اس گناہ کامرتکب اپنے ہم جنسوں کی ہمدردی اور مد کامستحق ہوتاہے۔
فوراََ سے بیشتر جاؤاور اس کواپنی پیٹھ پرلاد کراس کے ٹھکانے پر چھوڑ آؤ۔
مرید نے مرشد کاحکم سناتواسے کراہت محسوس ہوئی لیکن وہ مرشد کاحکم بھی ٹال نہیں سکتا تھااس لئے گیااور اس صوفی کواپنی پیٹھ پرلاد کرجانے لگاتو لوگوں نے اس مرید کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

کوئی اسے چور کا بھائی کہتااور کوئی اسے مخمورشرابی کہتا۔
وہ مرید لوگوں کی کڑوی باتیں سن کربہت پریشان ہوا اور اس نے صوفی کواس ٹھکانے پر پہنچا کرہی دم لیا۔


اگلے دن وہ مرید حضرت داؤ طائی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی نظر جب اس پر پڑی تو مسکرادئیے اور فرمایاکہ لوگوں کوان کے گناہوں پرشرمندہ کرنے کی بجائے ان کی مدد کرواور جوکسی کور سوا کرے وہ بالآخر خودسوا ہوتاہے۔
مقصود بیان:
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ برائیوں کوروکتے کا یہ طریقہ نہیں کہ تم صرف برائی اور برے کام کرنے والوں کی مذمت کروبلکہ ان کے ساتھ ایسا رویہ رکھو کہ وہ تمہارے اخلاق سے متاثر ہوکر اپنے برے کام چھوڑدیں۔ اگر ہم لوگ برائیوں میں مبتلا لوگوں کی مدد کریں گے اوران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں گے تویقینا وہ سچے دل سے توبہ کرکے نیک انسان بن جائیں گے۔

Browse More Urdu Literature Articles