Musalman Kabhi Buzdil Nehin Hota - Article No. 1208

Musalman Kabhi Buzdil Nehin Hota

مسلمان کبھی بزدل نہیں ہوتا - تحریر نمبر 1208

ایک دفعہ مروکے شہر سے ایک نوجوان حضرت سید ابوالحسن علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کی خدمت میں حاضر ہوااور عرض کی کہ

جمعہ 24 فروری 2017

حکایت اولیاء کرام رحمتہ اللہ علیہ :
ایک دفعہ مروکے شہر سے ایک نوجوان حضرت سید ابوالحسن علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کی خدمت میں حاضر ہوااور عرض کی کہ ” اے شیخ میں دشمنوں کے ہاتھوں سخت پریشان ہوں زندگی میرے لیے وبال بن گئی ہے خدا کے لیے میرے حق میں دعا کریں ۔ کہ اللہ تعالیٰ مجھے دشمنوں کے شرسے نجات دے ورنہ ایسی زندگی سے میرا مرجانا بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت نے اس کی سرگزشت بڑے غور سے سنی اور پھر فرمایا اے عزیز یہ تو نے کیا کہا دشمنوں سے اتنا ڈرتے ہو اور ان سے پناہ مانگتے ہو ۔ دشمن اللہ تعالیٰ کی ایک رنگ میں رحمت ہوتے ہیں ۔ وہ تمہیں تمہاری کمزوریوں اور خامیوں سے آگاہ کرتے ہیں ۔ ان کی وجہ سے تم کئی عیبوں اور گناہوں سے بچتے ہو وہ تمہیں سیدھی راہ سے بھٹکنے نہیں دیتے ۔ اس طرح وہ تمہارے حق میں بڑی رحمتوں کا موجب ہوتے ہیں میاں اپنا دل مضبوط کرو اور ہر قسم کے خوف وخطرسے بے نیاز ہو کر جاؤ جب تک حق تعالیٰ مہربان ہے دشمن کی کیا مجال ہے کہ تمہیں کوئی گزند پہنچا سکے ۔ ہروقت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہو اور اسی پر توکل رکھو یا درکھو مسلمان کبھی بزدل نہیں ہوسکتا۔

Browse More Urdu Literature Articles