Rasool Allah SAWW K Mezban - Article No. 1214

Rasool Allah SAWW K Mezban

رسول ﷺ اللہ کے میزبان - تحریر نمبر 1214

نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ میں تشریف لائے تو مدینہ منورہ میں ایک جشن کا ساسماں تھا۔ اہل مدینہ نے اپنے گھروں کو سجایا ہوا تھا۔ ہرشخص کی یہ تمنا تھی کہ نبی کریم ﷺ اس کے ہاں قیام فرمائیں اور اس کے گھر کو یہ سعادت حاصل ہو کر نبی کریم ﷺ کا وہاں پر قیام ہوا ہے ۔

منگل 28 فروری 2017

حکایت صحابہ کرام رحمتہ اللہ علیہ :
نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ میں تشریف لائے تو مدینہ منورہ میں ایک جشن کا ساسماں تھا۔ اہل مدینہ نے اپنے گھروں کو سجایا ہوا تھا۔ ہرشخص کی یہ تمنا تھی کہ نبی کریم ﷺ اس کے ہاں قیام فرمائیں اور اس کے گھر کو یہ سعادت حاصل ہو کر نبی کریم ﷺ کا وہاں پر قیام ہوا ہے ۔

نبی کریم ﷺ کسی کا بھی دل نہیں توڑنا چاہتے تھے ۔ اس لئے آپ ﷺ نے یہ معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا۔ نبی کریم ﷺ اپنی اونٹنی پر سوار تھے ۔ اونٹنی کی باگ آپ ﷺ نے کھلی چھوڑ رکھی تھی اور اونٹنی اپنی مرضی سے چلی جارہی تھی ۔ لوگوں کو ایک ہجوم حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔ وہ بار بار نبی کریم ﷺ کی سواری کی باگ پکڑنے کی کوشش کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
اونٹنی سے ہاتھ اٹھالو ‘ کیونکہ جہاں اسے اللہ کا حکم ہوگا ‘ یہ وہیں ٹھہرے گی ۔
اونٹنی اللہ کے حکم پر اس میدان میں پہنچی جو کہ مسجد نبوی کے بالمقابل تھا ۔ یہ وہاں بیٹھ گئی ۔ نبی کریم ﷺ نے اسے اٹھالیا اور باگ ڈھیلی چھوڑ دی ۔ اونٹنی تھوڑا سا آگے جا کر پھر وہیں بیٹھ گئی ۔ اس پر نبی کریم ﷺ نیچے تشریف لائے اور فرمایا :
” انشااللہ تعالیٰ ہماری یہی منزل ہے ۔

اس جگہ سے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مکان سب سے زیادہ نزدیک تھا ۔ اس لئے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم ﷺ کا سامان مبارک لے کر اپنے گھر چلے گئے ۔ اس طرح حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رسول ﷺ نے تقریباََ سات ماہ تک ان کے مکان میں قیام فرمایا۔ اس میدان پر بعد میں مسجد نبوی ﷺ اور حضور نبی کریم ﷺ کے رہنے کے لئے گھر تعمیر ہوا تھا۔

Browse More Urdu Literature Articles