Wahdat E Wajood Ka Mushahida Karo - Article No. 1348

Wahdat E Wajood Ka Mushahida Karo

وحدتِ وجود کا مشاہدہ کرو - تحریر نمبر 1348

موجودِ حقیقی وہی ہے

منگل 20 جون 2017

حکایتِ رومی:
دنیا سے جنگ کرنے کی بجائے اپنے نفس کو ہی قتل کرڈالو۔تمہارے نفس کی وجہ سے ہی لوگ تمہارے دشمن بن گئے ہیں اور تم دشمن کی ہی وجہ سے اندھے بہرے ہوگئے ہو۔
اپنے استاد ہمدرد سے دشمنی کرنا خود تمہارا ہی نقصان ہے اور انسان اپنے برابر والے کو اپنے سے بڑا دیکھنے کا روادار نہیں ہوتا۔
حسد رزق کو کم کردیتا ہے اور انبیا علیہ السلام کو اسی لئے بھیجا گیا کہ وہ انسان کو اس کے اصل سے آگاہ کریں۔
انبیاء علیہ السلام انسان کو قطب ارشاد کا مقام‘قطب حی وقیوم مرتبت والا ہوتا ہے دوسرے اس کے نور سے فیضان عطا کرتے ہیں،اللہ عزوجل اپنی کیمیاء سے برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کردیتا ہے۔آب و گل سے اشرف المخلوقات بنایا اور نسبتیں اسی آب وگل میں قائم کردیں۔

(جاری ہے)


وحدت وجود کا مشاہدہ کرو موجود حقیقی وہی ہے۔موجود حقیقی کو ہی دیکھو۔اگر وہم میں مبتلا ہوگئے تو خدا پر بھروسہ ختم ہوگیا اور وہی منافق ہے۔

اگرنور باطن نہیں ہے تو کسی دانا کے سپرد خود کر کردو۔تنہا راہِ حق میں آگے مت بڑھو کیونکہ فنا کے بعد ہی مشاہدہ حق ہوتا ہے۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ دنیا میں الجھنے کی بجائے اور دنیاوی اشغال میں مبتلا ہونے کی بجائے اپنی نفسانی خواہشات کو ختم کردو کہ یہ نفس تمہارا سب سے بڑا دشمن ہے اور اسی دشمن نے تمہارے بے شمار دشمن پیدا کررکھے ہیں۔
حسد‘بغض اور کینہ انسانوں کو برباد کرنے والے ہیں اور اللہ عزوجل نے انبیاء کواسی لئے مبعوث فرمایا کہ وہ تمہیں ان کی چالوں اور ان کی وارداتوں سے آگاہ کریں۔دنیاوی اشغال کو چھوڑ کر اللہ عزوجل کی ذات کا مشاہدہ کرو کہ حقیقی موجود وہی ہے اور ہر شے میں اس کی کیمیا گری نمایاں ہے۔اگر تم خود میں وصف نہیں پاتے تو پھر کسی ایسے بندے کے سپرد خود کو کردو جو ان رازوں سے آشنا ہوتا کہ وہ تمہاری درست سمت میں رہنمائی کرسکے۔

Browse More Urdu Literature Articles