Zahanat Ka Kamaal - Article No. 1217

Zahanat Ka Kamaal

ذہانت کا کمال - تحریر نمبر 1217

ایک دن نوشیرواں شکار کے لئے نکلا۔ شکار کے پیچھے اتنی دور تک گیا کہ اپنے لشکر سے جدا ہوگیا ۔ قریب ایک گاؤں دیکھا۔

بدھ 1 مارچ 2017

حکایت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ :
ایک دن نوشیرواں شکار کے لئے نکلا۔ شکار کے پیچھے اتنی دور تک گیا کہ اپنے لشکر سے جدا ہوگیا ۔ قریب ایک گاؤں دیکھا ۔ وہ بہت پیاسا تھا۔ لہٰذا اس طرف گیا۔ ایک دروازے پر دستک دی تو ایک لڑکی آئی ، اس نے پانی طلب کیا ، لڑکی اندر گئی اور گنا نچوڑ کر پانی میں رس ملا کر لائی پیالے میں تھوڑے سے تنکے تھے ، نوشیرواں نے تھوڑا تھوڑا کر کے پیا ۔
جب سارا پانی پی چکا تو لڑکی سے کہا ۔
پانی تو خوب تھا اگر کوڑا کرکٹ نہ ہوتا ۔
اس نے کہا : میں نے دانستہ ایسا کیا تھا ۔
وہ بولا :
کیوں ۔
لڑکی نے کہا : میں نے دیکھا کہ آپ بہت پیاسے ہیں ایک دم پانی نہ پی جائیں ۔ اور اس طرح آپ کو نقصان نہ پہنچ جائے ۔
نوشیرواں تو لڑکی کی ذہانت پر بڑا تعجب ہوا پھر پوچھنے لگا :
یہ رس کتنے گنوں کا تھا۔

(جاری ہے)


بولی : ایک گنے کا ۔
نوشیرواں کو بڑا تعجب ہوا دل میں سوچنے لگا گھر جا کر اس گاؤں پر ٹیکس بڑھا دوں گا ۔
کچھ دنوں بعد اتفاقاََ پھر تنہا اس کا گزر اسی گاؤں سے ہوا۔ اس نے وہی دروازہ جاکھٹکھٹایا تو وہی لڑکی نکلی ، پانی طلب کیا لڑکی پانی دیر میں لائی ۔ نوشیرواں نے کہا ؛
” دیر کیوں ہوئی “
لڑکی نے کہا : میں نے تین گنے کوٹے تب رس نکلا، پھر بھی اتنا نہ نکلا جتنا کہ ایک گنے سے نکلا کرتا تھا ۔

نوشرواں نے کہا : کیا بات ہے؟
لڑکی بولی:
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاہ کی نیت بدل گئی ہے۔ جب شاہ کی نیت بدل جاتی ہے تو قوم سے برکت اٹھ جاتی ہے اور بھلائیاں کم ہوجاتی ہیں ۔
نوشیرواں ہنس پڑا ۔ لڑکی کی بات پر بڑا تعجب کیا اور ٹیکس بڑھانے کے ارادے سے باز رہا۔ نوشیرواں نے اس لڑکی کی ذہانت وفصاحت کی بنا پر اس سے شادلی کرلی ۔

Browse More Urdu Literature Articles