Dine Bhi 10 Ghar Chor Kar Khati Hai - Article No. 1449

Dine Bhi 10 Ghar Chor Kar Khati Hai

ڈائن بھی دس گھر چھوڑ کر کھاتی ہے - تحریر نمبر 1449

”چور․․․ چور․․․ چور․․ ․․ کی آوازیں لگاتے ہوئے لوگ ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے تھے جو محلے کے کسی گھر میں چوری کرکے بھاگا تھا۔ چور کا پیچھا کرنے والوں نے جلد ہی اس بھاگنے والے شخص کوپکڑ لیا وہ شخص اپنا چہرہ کپڑے میں چھپائے ہوئے تھا۔

اطہر اقبال منگل 22 اگست 2017

”چور․․․ چور․․․ چور․․ ․․ کی آوازیں لگاتے ہوئے لوگ ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے تھے جو محلے کے کسی گھر میں چوری کرکے بھاگا تھا۔ چور کا پیچھا کرنے والوں نے جلد ہی اس بھاگنے والے شخص کوپکڑ لیا وہ شخص اپنا چہرہ کپڑے میں چھپائے ہوئے تھا۔ جب لوگوں نے اس کے چہرے پر سے کپڑا ہٹایا تو سب ہی حیران رہ گئے کیوں کہ وہ ان کے محلے کا ہی ایک شخص تھا جس کا نام سمیع تھا۔

(جاری ہے)


بہت افسوس ہوا میاں، تم اس ہی محلے کے رہنے والے ہو اور اپنے ہی محلے میں چوری کرتے ہو،برے اور ظالم لوگ بھی پڑوس یا محلے کا کچھ تو خیال کرتے ہیں مگر تم ان ظالموں سے بھی بڑے ظالم ثابت ہوئے“۔ایک بزرگ نے کہا۔
”بیٹا ”ڈائن بھی دس گھر چھوٹ کر کھاتی ہے “آس پڑوس کا کچھ تو خیال کیا ہوتا۔ دوسرے بزرگ نے اس چوری کرنے والے شخص کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا۔ اس دوران کسی کے فون پر اطلاع کرنے کی وجہ سے پولیس بھی وہاں آگئی اور اس چور کو پکڑ کر لے گئی۔

Browse More Urdu Literature Articles