Jitna Gur Dalo Gay Utna Hi Meetha Hoga - Article No. 1399

Jitna Gur Dalo Gay Utna Hi Meetha Hoga

جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا - تحریر نمبر 1399

کلو حلوائی نے بڑی محنت سے ایک خوبصورت دکان تیار کروائی ۔اس سے پہلے وہ ایک بہت چھوٹی سی دکان پر مٹھائیاں فروخت کرتا تھا مگر جب اللہ نے اسے پیسہ دیا تو اس نے ایک خوبصورت دکان تیار کرانے کے لیے سارا پیسہ لگادیا۔

اطہر اقبال جمعرات 27 جولائی 2017

کلو حلوائی نے بڑی محنت سے ایک خوبصورت دکان تیار کروائی ۔اس سے پہلے وہ ایک بہت چھوٹی سی دکان پر مٹھائیاں فروخت کرتا تھا مگر جب اللہ نے اسے پیسہ دیا تو اس نے ایک خوبصورت دکان تیار کرانے کے لیے سارا پیسہ لگادیا۔
جب دکان تیار ہوگئی تو وہ دیکھنے کے لائق تھی۔ پوری دکان میں سنگ مرمر کے پتھروں کا استعمال کیا گیا تھا اور برقی قمقموں سے دکان ہر وقت چمکتی دمکتی رہتی۔

”بھئی کلو میاں تمہاری دکان تو بہت زور دار بنی ہے“۔

(جاری ہے)

کلوحلوائی کے ایک پرانے گاہک نے اس کی اتنی شاندار دکان دیکھتے ہوئے کہا۔
”بس جی اللہ کی مہربانی ہے، میری خواہش تھی کہ میرے پاس ایک بہترین اور خوبصورت دکان ہو اب اللہ نے میری خواہش پوری کردی“۔ کلو حلوائی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا۔
”کلو میاں تم نے واقعی دکان پر بڑا پیسہ لگادیا ہے اور ویسے بھی ”جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا“۔ گاہگ نے ایک بار پھر دکان کو تعریفی نگاہوں سے دیکھا اور آگے بڑھ گیا۔
کلو حلوائی اپنی دکان کی تعریف سن کر دل ہی دل میں بہت خوش ہورہا تھا۔

Browse More Urdu Literature Articles