Sabit Nahi Kaan Balio Ka Arman - Article No. 1654

Sabit Nahi Kaan Balio Ka Arman

ثابت نہیں کان بالیوں کا ارمان - تحریر نمبر 1654

امجد نے ابھی میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا اور اس کی خواہش تھی کہ اسے فوراََ اچھی سی ملازمت مل جائے۔ بھانجے پہلے اپنی تعلیم تو مکمل کرو کسی قابل تو بن جاؤ۔

ہفتہ 6 جنوری 2018

اطہراقبال:
ماموں جان مجھے کہیں اچھی سی ملازمت دلوادیں امجد نے اپنے ماموں سے فرمائشی انداز میں کہا ۔ امجد نے ابھی میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا اور اس کی خواہش تھی کہ اسے فوراََ اچھی سی ملازمت مل جائے۔ بھانجے پہلے اپنی تعلیم تو مکمل کرو کسی قابل تو بن جاؤ۔ بھلا میٹرک پاس کرکے بھی کوئی اچھا عہدہ حاصل کرسکتا ہے“؟ ماموں جان نے امجد کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا۔
ماموں جان آپ کی جان پہچان بہت ہے کسی بھی کمپنی یا ادارے میں اچھا سا عہدہ دلادیں۔

(جاری ہے)

امجد اپنی بات پر اڑا رہا۔ تمہاری سمجھ میں نہیں آئے گا، تمہاری مثال تو وہ ہے کہ”ثابت نہیں کان بالیوں کا ارمان“ ماموں جان نے غصے سے امجد کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ ماموں جان تو پھر میں کیا کروں؟ امجد نے پوچھا۔ یہ بھی پوچھنے کی بات ہے، بھائی اپنی تعلیم مکمل کرو کسی خاص شعبے میں مہارت پیدا کرو تاکہ کسی قابل بن سکو تب کہیں جا کر کسی ادارے میں اچھا عہدہ اور کام مل سکتا ہے“۔ ماموں جان نے امجد کو سمجھاتے ہوئے کہا۔ امجد کی سمجھ میں بات آگئی تھی جب ہی تو وہ دل لگا کر اپنی تعلیم پر توجہ دے رہا تھا اور ساتھ ہی کمپیوٹر سائنس میں ڈپلومہ کرنے لگا۔

Browse More Urdu Literature Articles