Tamak Toiya - Article No. 1640

Tamak Toiya

ٹامک ٹوئیاں مارنا - تحریر نمبر 1640

لکڑ ہارے نے شکاریوں سے پوچھا۔ ہمیں یہاں اس خزانے کی تلاش ہے جو دلاور ڈاکو کسی زمانے میں اس جنگل میں چھپا گیا تھا۔ ایک شکاری نے لکڑ ہارے کو بتایا

ہفتہ 23 دسمبر 2017

اطہراقبال:
ایک لکڑ ہارا روزانہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کرشہر لے جاتا اور انہیں فروخت کرکے اپنے گھر آجاتا ۔ ایک دن لکڑ ہارے نے جنگل میں دو شکاریوں کو دیکھا جو کچھ تلاش کررہے تھے۔ میں معلوم کرسکتا ہوں کہ آپ لوگ یہاں جنگل میں کیا چیز تلاش کررہے ہیں ؟ لکڑ ہارے نے شکاریوں سے پوچھا۔ ہمیں یہاں اس خزانے کی تلاش ہے جو دلاور ڈاکو کسی زمانے میں اس جنگل میں چھپا گیا تھا۔
ایک شکاری نے لکڑ ہارے کو بتایا۔ کیا تمہیں اس خزانے کے بارے میں معلوم ہے؟“ دوسرے شکاری نے لکڑ ہارے سے پوچھا۔ نہیں مجھے علم نہیں ہے۔لکڑ ہاڑے نے جواب دیا اور پھر لکڑیاں کاٹنے میں لگ گیا ۔ شکاری مستقل اس جگہ کو تلاش کررہے تھے جہاں کسی زمانے میں دلاور ڈاکو کوئی خزانہ چھپاگیا تھا۔

(جاری ہے)

ان شکاریوں میں ایک بڑی عمر کا تھا جبکہ دوسر اابھی نوجوان تھا۔

بوڑھا شکاری کبھی کہتا کہ خزانہ اس طرف ہوسکتا ہے تو نوجوان شکاری وہاں کھدائی کرنا شروع کردیتا۔ کبھی کسی اور طرف اشارہ کرتا تو نوجوان شکاری وہاں بھی کھدائی کرنے لگتا مگر ان دونوں کو خزانے کا علم نہ ہوسکا۔ نوجوان شکاری کھدائی کرکے تھک گیا تھا۔ میراخیال ہے کہ اس درخت کے پاس خزانہ ہوسکتا ہے۔ بوڑھے شکارے نے ایک درخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نوجوان شکاری سے کہا۔
آپ کو کچھ پتہ بھی ہے ، کچھ اندازہ بھی ہے یا پھر ایسے ہی”ٹامک ٹوئیاں ماررہے ہیں۔“ نوجوان شکاری نے جو پہلے ہی کھدائی کرکر کے تھک چکا تھا، چڑکرکہا۔ بھئی میراخیال ہے ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ بوڑھے شکاری نے کہا۔ ٹھیک ہے ، باقی کوشش کل سے کریں گے۔ ابھی تو میں تھک چکا ہوں لہٰذا واپس چلنا چاہیے۔ نوجوان شکاری یہ کہہ کر آگے بڑھ گیا اور مجبوراََبوڑھا شکاری بھی اس کے پیچھے ہولیا۔

Browse More Urdu Literature Articles