Ahsas - Article No. 1308

Ahsas

احساس - تحریر نمبر 1308

دفتر کے قریب فٹھ پاتھ پر بیٹھے اس بوڑھے سے آتے جاتے جوتے پالش کروانا اس کا معمول تھا، مگر عجیب بات جو میں کئی دنوں سے نوٹ کر رہا تھا وہ یہ تھی کے وہ ہر بار جوتا پالش کروانے کے بعد اس بزرگ سے۔۔۔

ہفتہ 6 مئی 2017

دفتر کے قریب فٹھ پاتھ پر بیٹھے اس بوڑھے سے آتے جاتے جوتے پالش کروانا اس کا معمول تھا، مگر عجیب بات جو میں کئی دنوں سے نوٹ کر رہا تھا وہ یہ تھی کے وہ ہر بار جوتا پالش کروانے کے بعد اس بزرگ سے الجھتا کے پالش ٹھیک نہیں کی سو دوبارہ کرو،اور حیرت کی بات یہ کہ دوبارہ پالش کروانے کا معاوضہ بھی دوبارہ ادا کرتا جبکہ جوتا وہ محنتی بزرگ پہلی بار بھی بہت اچھے سے چمکاتا،میرے دوست کے اعتراض پر وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ جوتے پھر سے پالش کرکے اپنائیت سے اس کے پاؤ ں میں پہناتا،میں نے اج اپنے دوست سے اسکے اس فعل کی وجہ پوچھی تو وہ گویاہوا!جو شخص اس عمر میں محنت سے کما رہا ہوں وہ بہت خود اعتماد ہوتا ہے،میں اسکی محنت کا ڈبل معاوضہ دینے کی خاطر جھوٹ موٹ کا نقص نکالتا ہوں تاکہ اسکی کچھ مدد ہوسکے،،،،” میں اپنے دوست کی سوچ سے متاثرہوئے نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

۔۔
آج دفتر سے واپسی پر میں اکیلا تھا،فٹ پاتھ کے قریب سے گزرا تواس بزرگ کی بوڑھی نگاھیں میرے ساتھ میرے دوست کو تلاش کر رہی تھی،میں پلٹ کر اسکے پاس گیا اور کہا“آج آپ میرے جوتے پالش کردیں”پالش ہوئے جوتے پاؤں میں ڈالتے وقت میں نے جیب سے دو روپے کا سکہ بوڑھے کی طرف بڑھایا تو وہ سکہ دیکھ کر بولا“ بیٹا دو نہیں پانچ روپے معاوضہ لیتا ہوں پالش کا” میں نے حیرت سے پوچھا“مگرمیرے دوست سے تو آپ روز ایک بار پالش کے دوروپے لیتے ہیں جبکہ وہ ہمیشہ پہلی بار آپکی محنت پر اعتراض بھی کرتا ہے۔

بزرگ نے مسکراتے ہوئے میری طرف دیکھا اور جواب دیا
میں جانتا ہوں تمہارا دوست پہلی بار اعتراض اس لئے کرتا ہے تاکہ دوسری بار جوتا پالش کروا کرمجھے دوہری اجرت دے کر میری کچھ مدد کر سکے،اور اسی لیے میں اس سے پہلی بار میں آدھی اجرت وصول کرتا ہوں بوڑھے کا جواب سن کر میں نے پانچ روپے اسکی ہتھیلی پر رکھتے ہوئے حیرت بھری مسکراہٹ کیساتھ اسکی آنکھوں میں جھانکا، جن میں خوداری کی چمک،کیساتھ ساتھ احساس کا رنگ بھی نمایاں تھا۔
بیشک احساس ایک ایسا انجان رشتہ ہے جواحساس کی دوڑسے ہی جڑاہوتا ہے۔۔۔۔

Browse More Urdu Literature Articles