Daulat - Article No. 1281

Daulat

دولت - تحریر نمبر 1281

ایک شخص کو سونے کی ایک اینٹ ملی اس اینٹ کے ملنے سے قبل وہ شخص غریب تھا اور نماز روزے کا پابند تھا وہ شخص ہر وقت ذکر الٰہی میں مشغول رہتا تھا اور اپنے ان اشغال میں بڑی حلاوت محسوس کرتا تھا جب اس شخص کو سونے کی اینٹ ملی تو اس کی

منگل 18 اپریل 2017

ایک شخص کو سونے کی ایک اینٹ ملی اس اینٹ کے ملنے سے قبل وہ شخص غریب تھا اور نماز روزے کا پابند تھا وہ شخص ہر وقت ذکر الٰہی میں مشغول رہتا تھا اور اپنے ان اشغال میں بڑی حلاوت محسوس کرتا تھا جب اس شخص کو سونے کی اینٹ ملی تو اس کی قلبی کیفیت بدل گئی اور وہ اللہ عزوجل کی یاد سے غافل ہو گیا اور ہر وقت دنیاوی آسائشوں کے متعلق سوچنے لگا کبھی اس کے دل میں خیال آتا کہ وہ ایک شاندار مکان تعمیر کرے جس میں باغیچہ بھی ہو اور اس کے پاس عمدہ لباس اور سونے کا بہترین بستر ہو الغرض اس طرح کے خیالات سے اس کی دماغی حالت خراب ہو گئی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید اس کے دماغ میں کیڑا گھس گیا ہو۔

وہ شخص اپنی اس قلبی اور دماغی کیفیت سے تنگ آ کر ایک روز جنگل میں چلا گیا اور اس نے دیکھا کہ ایک شخص قبر کی مٹی سے اینٹیں بنا رہا تھا اس نے جب یہ منظر دیکھا تو اس کی قلبی کیفیت لوٹ آئی اور اس نے سوچا کہ میں کتنا بے وقوف ہوں کہ سونے کی اینٹ سے اپنی قلبی کیفیت کھو بیٹھا جبکہ حقیت تو یہ ہے کہ ایک دن میری قبر کی مٹی سے بھی اسی طرح اینٹیں بنائی جائیں گی اس ایک سونے کی اینٹ نے مجھے دنیا میں الجھا دیا اور میں بھول بیٹھا کہ میں اپنی عمر کے قیمتی سرمائے کو یونہی برباد کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)


اس حکایت میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دولت ملنے پر انسان دنیا میں مشغول ہو جاتا ہے اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ کچھ نیک لوگ دولت مند ہونے کے باوجود درویش منش ہوتے ہیں اور دولت ملنے پر بھی کار خیر میں حصہ لیتے رہتے ہیں بیشتر انسان دولت ملنے پر دولت کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ بیٹھتے ہیں اور یوں اپنے دین و دنیا کا نقصان کرتے ہیں اس حکایت لوگوں کو ترک دنیا یا مال و دولت سے نفرت نہیں دلائی جا رہی بلکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ مال و دولت مل جانے پر انسان کو یادالٰہی سے غافل نہیں ہونا چاہیے
اگر دولت مل جانے پر بھی اللہ عزوجل یاد رہے تو پھر دولت اللہ عزوجل کا فضل ہے ورنہ کثرت دولت ہی
نے قارون ہامان اور شداد کو بارگاہ الٰہی میں ذلیل خوار کیا تھا۔

Browse More Urdu Literature Articles