Mukalma - Article No. 2358

Mukalma

مکالمہ - تحریر نمبر 2358

صائمہ نے نماز پڑھ کر جب سلام پھیرا تو دیکھا کے نازو آنسو بھری نظروں سے بے حد عاجزی کیساتھ اسے دیکھ رہی تھی اسکی نظروں میں بےحد حسرت تھی کسی چیز کو پاہ لینے کی چاہ

ثناء ناز جمعرات 4 جون 2020

صائمہ نے نماز پڑھ کر جب سلام پھیرا تو دیکھا کے نازو آنسو بھری نظروں سے بے حد عاجزی کیساتھ اسے دیکھ رہی تھی اسکی نظروں میں بےحد حسرت تھی کسی چیز کو پاہ لینے کی چاہ

صائمہ اسکی طرف دیکھ کر مسکرادی۔۔

کیا دیکھ رہی ہو نازو؟؟؟

نازو نے اسکی طرف نم آنکھوں سے دیکھتے ہوئے کہا جب آپ نماز پڑھتی ہو تو ایسا لگتا ہے آپکا انگ انگ اللہ سے ملاقات کے لیے بے تاب ہے آپکا چہرہ روشن ہوتا ہے میں یہ نہیں کرپاتی مجھے لگتا ہے اللہ میرے ساتھ ناراض ہے میں جب بھی نماز پڑھتی ہوں میرا دھیان بھٹک جاتا ہے دنیاوی سوچیں مجھے چمٹ جاتیں ہیں میں عاجزی کیساتھ اللہ سے ملاقات نہیں کرپاتی۔
میں جو بے دھیانی میں سجدے کرتی ہوں بھلا وہ سجدے مجھے کیسے بچائے گے؟؟

صائمہ اسکی بات سن کر مسکرادی۔

(جاری ہے)

اور کہا دیکھو نازو

تمہارے ایسے سجدے تو اللہ کو بےحد پسند ہے جس میں تم اپنے نفس کیساتھ لڑ کر اللہ کو پانا چاہتی ہو ۔۔پھر بھلا وہ تمہارے سجدے قبول کیوں نہ کرے گا جبکہ اسمیں تمہاری جہاد ہے نفس کے ساتھ جہاد اور اللہ کو تو نفس کی جہاد بے حد پسند ہے۔



صائمہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا

دیکھو نازو۔۔!!

ایک نالائق طالب علم تھا وہ بلکل نہیں پڑھتا تھا دل لگا کر وہ روز کلاس میں جاتا تھا اور ایسے ہی بیٹھ کر آجاتا تھا پڑھائی میں اسکی دلچسپی بلکل نہیں تھی پر جب رزلٹ آیا تو اسے بھی انعام دیا گیا جانتی ہو نازو کیوں؟ کیونکہ اسکی حاضری پوری تھی۔

نازو تم نماز پڑھو روز اللہ کو حاضری دو جب تم روز اللہ کے پاس جاؤگی تو کیا ممکن ہے وہ تمہارا دل نہیں بدلے گا؟

اللہ تو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے نہ پھر وہ تمہاری حاضری کو کیسے قبول نہ کرے گا؟

نازو اسکی بات سن کر مسکرادی ہاں سچ کہا صائمہ نے اگر وہ اوپر والے کے سامنے حاضری دے گی روز جائے گی تو بھلا کیسے ممکن ہے کے وہ اسکی حاضری کو قبول نہ کرے گا اسکا دل نہ بدلے گا جبکہ اسکا تو نام ہی رحیم وغفور ہے۔


نازو کو لگا جیسے کوئی بھاری بوجھ اسکے دل پرسے ہٹ گیا هو. اسنے یہ بات تسلیم کی تھی بیشک اسکا اللہ رحیم وغفور ہے وہ اسکی حاضری ضرور قبول کر گا.

Browse More Urdu Literature Articles