Ye Daulat Kaisay Mili - Article No. 1244

Ye Daulat Kaisay Mili

یہ دولت کیسے ملی - تحریر نمبر 1244

سلطان بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں رات کا وقت تھا ماں نے پانی مانگا۔ مٹی کے کوزے میں پانی لے کر ابھی ماں کی چار پائی کے پاس پہنچا ہی تھا کہ ماں کی آنکھ لگ گئی۔ اب کیا کرتا۔ سوچا کہ ماں کو بیدار کر کے پانی پلا دوں پھر خیال آیا کہ اس کی نیند خراب ہو گی کتنی بے چینی کے بعد تو اس کی آنکھ لگی ہے ۔ سردی سخت تھی باہر برف باری ہو رہی تھی میرے بدن پر کپکپی طاری ہو گئی دل میں آیا کہ بستر میں جا کر سو جاوٴں مگر پھر خیال آیا کہ شاید ماں دوبارہ پانی مانگے اور میں وقت پر اس کے پاس نہ پہنچ سکوں۔

جمعرات 23 مارچ 2017

اسی ادھیڑ بن میں کھڑا رہا سردی اور نیند دونوں کا غلبہ تھا مگر میں نے اپنے نفس پر قابو رکھا۔ ہتھیلی پر پانی کا کوزہ تھا اور میں ماں کی چارپائی کے پاس کھڑا تھا یہاں تک کہ موذن نے صبح کی اذان دے دی۔

(جاری ہے)

اذان کی آواز سن کر ماں بیدار ہوئی اور اس نے دیکھا کہ میں پانی لئے کھڑا ہوں۔ کہا بیٹے ! تو نے مجھے جگا کیوں نہیں لیامیں نے عرض کیا ماں! تیری طبیعت خراب تھی میں نے سوچا کہ اگر جگا دوں گا تو کہیں تجھے اور زیادہ تکلیف نہ ہو جائے سویا اس لئے نہیں کہ نہ جانے کب تو پانی مانگے اور میری آنکھ نہ کھلے ۔

میرا یہ عمل دیکھ کر ماں بے حد خوش ہوئی اس نے دست دعا دراز کیا۔بار الہٰی ! بایزید نے میرا دل ٹھنڈا کیا ہے تو اس کے قلب کو اپنی معرفت کے انوار سے منور فرما دے ۔سلطان بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نہ جانے ماں کی اس دعا اور میری اس خدمت میں کیا تاثیر تھی کہ چشم زدن میں برسوں کا سفر طے ہو گیا اور میرا قلب معرفت کے انوار سے منور ہو سلطان بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ نے حاضرین سے فرمایا لوگو! تم مجھے پوچھتے ہو کہ بایزید تجھے معرفت کی یہ دولت کیسے ملی تو سن لو کہ اس کا ایک ہی راستہ ہے اللہ کے حقوق ادا کرو اور اللہ کے بندوں کے حقوق ادا کرو۔ منزل کھنچ کر خود تمہارے سامنے آ جائے گی۔ یاد رکھو! اللہ و رسول ﷺکے بعد سب سے بڑا حق والدین کا ہے ۔

Browse More Urdu Literature Articles