Mexico Sahilon Ajaaeb Gharon Aur Ahramon Mein Ghira Huwa Watan - Article No. 1798

Mexico Sahilon Ajaaeb Gharon Aur Ahramon Mein Ghira Huwa Watan

میکسیکو ․․․ساحلوں ،عجائب گھروں اور اہراموں میں گھراوطن - تحریر نمبر 1798

ہر شہر میں متعدد قدیم طرز ،تعمیر کی جھلک نظر آتی ہے یعنی ہسپانوی وفرانسیسی طرز تعمیر کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں ۔ان عمارتوں کو ارغوابی ،سبز اور زردی مائل بھورے رنگ میں رنگا دیکھ کر میکسیکو گڑیا کے گھروں کے تصور پیش کرتا ہے ۔

پیر 29 اکتوبر 2018

یہ دنیا کا بے حدد لچسپ ثقافتی وسیاحتی مرکز ہے دارالحکومت میکسیکوسٹی
تین سمتوں سے ساحلوں میں گھر از مین کا یہ قطعہ جز یرہ نما کہا جا سکتا ہے ۔کم و بیش سومیل کے لگ بھگ فاصلے پر گو ئٹے مالا کا سرحدی علاقہ قابل دید ہے ۔یہاں مغربی جزیر ے Baja Penhinsula
پکارا جاتا ہے اور مشرقی جزیر ے کی حدود آگے چل کر بحراوقیانوس سے جا ملتی ہیں ۔یہ علاقہ عرب الہند اور وسطی امریکہ کے قریب واقع ہے ۔

سرکاری اور عوامی زبانیں اسپینش ہی ہیں مگر انگریزی بولنے اور سمجھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔
ہر شہر میں متعدد قدیم طرز ،تعمیر کی جھلک نظر آتی ہے یعنی ہسپانوی وفرانسیسی طرز تعمیر کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں ۔ان عمارتوں کو ارغوابی ،سبز اور زردی مائل بھورے رنگ میں رنگا دیکھ کر میکسیکو گڑیا کے گھروں کے تصور پیش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)


Cathedral de Pueba
روم میں سینٹ پیٹرز کے گرجا گھر کے بعد اگر کوئی گرجا اتنی ریاضت ،محنت ،سرمائے اور توجہ سے بنا ہے تو وہ یہی ہے جو میکسیکو کی Yucatanاسٹیٹ میں 1531ء میں بنایا گیا تھا ۔

اس گر جا گھر کو اونکس کے علاوہ نایاب قیمتی پتھروں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔اہرام مصر کی یورپی جھلک دیکھنا ہوتو بھی میکسیکو کی یہ جگہ مثالی کہی جا سکتی ہے ۔
Taxco
جنوب میں واقع Guerreroاسٹیٹ Taxcoمیں طویل وعریض نوآباد یات کے مخصوص انداز کے مکانات جتنے تصاویر میں عمدہ نظر آتے ہیں ۔قریب سے دیکھیں تو اور بھی پر کشش نظر آتے ہیں۔ خوبصورت بالکونیاں اور رنگارنگ مکانات دل موہ لینے کو بہت ہیں مگر ٹھہر ےئے اس جگہ آپ کو سوونےئرز کے لئے مالز میں بہت زیادہ وقت صرف کرنا نہیں پڑے گا ۔
گلیوں کے عقب میں چاندی اور دوسری دھاتوں کی بے شمار دکانیں موجود ہیں ۔کاریگروں میں آج بھی ہاتھ سے زیورات بنانے کے ہنر اور رجحان نظر آتا ہے ۔ایسٹر اور کرسمس کے موقع پر یہاں خاصی رونق نظر آتی ہے ۔
اسی جگہ Santa Priscaکا چرچ بھی ہے جو Baroqueطرز تعمیر کا شاہکار ہے ۔مقامی میکسیکن باشندے روحانی طور پر اس شہر کے قریب ہیں یعنی خاص الخاص انیست رکھتے ہیں ۔

Cholula
یہاں طویل وعریض اہرام نما تعمیرات دکھائی دیتی ہیں گو کہ ماضی میں یہ کبھی پر شکوہ اور عالیشان رہے ہوں گے مگر ان دنوں ان کی خستہ حالی نمایاں ہو چکی ہے ۔
Merida
اس شہر کا پیار سے پکارا جانے والا نما White Cityہے ۔یہ شہر Yucatanاسٹیٹ کا دارالحکومت ہے ۔یہاں آپ کو 19ویں صدی کی عمارات میں House Of Montejoدیکھنے کا موقع ملے گا جو سیاحوں کے لئے کھولا جاتا ہے یہ گھر اصل میں بانی میریڈاکی ذاتی رہائش گاہ رہی ہے ۔
اس شہر کی تاریخی وثقافتی اہمیت بتا تے ہوئے مورخین اسے اسپین سے آزادی کے وقت کا کارنامہ قرار دیتے ہیں کہ آزادی کی متوالوں نے اسے اب تک محفوظ رکھا ہوا ہے ۔نوآباد یاتی طرز تعمیر یہاں بھی موجود ہے ۔
Elzocale
قدیم ورثے کے شائقین کے لئے یہاں 16ویں صدی کے گر جا گھر اور گورنر کا محل دیکھنے کے لائق ہے ۔جسے اب عجائب گھر کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔
اسی طرح سٹی ہال بھی سیاحوں کو توجہ کا مرکز ہے ۔
El Pasea Montejo
یہ فنون لطیفہ چوک ہے ۔یوں تو پورے ہی میکسیکو میں عجائب گھروں اور قدیم طرز تعمیر کی مظہر عمارتوں کا طویل سلسلہ دیکھا جا سکتا ہے مگر اس مخصوص مربع شکل کے وسیع وعریض چوک کے درمیان کافی بڑا سا پارک ہے جہاں خوانچہ فروش مختلف چیزیں بیچتے نظر آتے ہیں ۔
یہیں آپ کو بلامعاوضہ پریم پتر لکھنے والی خاتون مالے ریا بھی نظر آئے گی ۔
سنا ہے کہ وہ اپنے کلاسیکی ٹائپ رائٹر پر چھٹی کے دن پریمیوں کے عشقیہ خطوط مفت میں ٹائپ کرتی ہے ۔ہم یہ سمجھتے تھے کہ دنیا سے محبت عنقا ہو چکی ہے لیکن میکسیکو آکر پتا چلا کہ اس بیماری کے جراثیم کبھی ختم نہیں ہو سکتے ۔
Folkioric Ballet
دنیا بھر کے رقاص میکسیکو کے اس مقام پر جانا پسند کرتے ہیں بیلے رقص کی تین گھنٹوں پر مشتمل پر فارمنس آنکھ جھپکتے ہی ختم ہو جاتی ہے ۔
دنیا کے بہترین موسیقا ر ،سازنذے ،رقاص اور گلوکار اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اس جگہ پر جانا پسند کرتے ہیں تا کہ اپنے علم وہنر میں اضافہ کر سکیں ۔سیاحوں کا یہاں بھی تانتا بندھا رہتا ہے ۔
شہر بھر سے اےئر کنڈ یشنڈ کو چ Polanoکے اس علاقے میں جاتے ہیں تا ہم اپنے ہوٹل سے سیٹس بک کرواکے جانا بہتر ہوگا کیونکہ یہاں ہفتوں پہلے بکنگ کرانی پڑتی ہے ۔

میکسیکن کھانے
یہاں کھانوں کے شائقین تیکھے اور ذائقہ دار کھانے پسند کرتے ہیں ۔مثال کے طور پر Tostada,Tacos,Chilaquiles,Chicken Tostadas,Enchilada,Molesauce Pinto Bean Salsaمقبول ڈشز ہیں جبکہ قومی ڈش moh-lay یعنیMoleہے اور مشروبات میں Tequilaسر فہر ست ہے ۔یہ سادہ سا لیموں پانی ہے جسے پودینے کے پتوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے ۔پاکستا ن بھر میں میکسیکن کھانوں کے ریستوران فیوژن کھانے تیار کرتے ہیں جنہیں ہم پاکستانی نہایت خوش دلی سے کھاتے ہیں ۔

Browse More Urdu Literature Articles