Punjab, Sindh Aur Balochistan Ka Bike Par Safar (pehli Qist) - Article No. 2248

پنجاب،سندھ اور بلوچستان کا بائیک پر سفر (پہلی قسط) - تحریر نمبر 2248

جمعہ شہر سے باہر ہی ایک مسجد میں ادا کیا اور ملتان میں اپنے میزبان دوست سید سیف جعفر صاحب کے حجرے میں بریک لگائی

عبید الرحمٰن معاویہ منگل 28 جنوری 2020

میں نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موٹر سائیکل پرہڑپہ سے میری پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ یہ جو سیاحت کا شوق ہوتا ہے نا یہ پیدائشی فالٹ ہوتا ہے۔ مجھے بچپن کی جو جیزیں یاد ہیں۔ ان میں ایک وہ دن بھی ہے جب سکول میں ٹرپ جا رہا تھا۔ یہ کوئی 2002 یا 2003 کی بات ہو گی لیکن گھر والوں نے اس وقت جانے نہیں دیا جس کی مختلف وجوہات نقل کی جاتی ہیں۔ اور اس کے بعد پھر میں اسلام آباد چلا گیا۔
وہاں کافی کچھ دیکھنے اوربہت گھومنے کا موقع ملا۔میں بات کر رہا تھا ہڑپہ کی تو جناب حوصلہ رکھیں میں بھی ادھر ہوں اور آپ نے بھی جا کے کوئی دانش کے قُل نہیں کروانے۔اب بات یہاں پہنچی ہے کہ میں ایک سفر پر نکل رہا ہوں جس کی ابتدا لاہور سے یے۔اور میرے ساتھ بھی میں ہی ہوں کے علاوہ میری اونچ نیچ، سڑک اور پگڈنڈیوں کی ساتھی سلامتی اور میری حفاظت کا ذمہ دار سدید بھی ہیں۔

(جاری ہے)

میں لاہور سے 27دسمبر کی یخ بختہ صبح سویرے سہیل انجم بھائی کی الوداعیہ چائے نوش کرنے کے بعد نکل گیا تھا۔اب ارادہ تھا کہ،اوکاڑا جا کر رکنا ہے، لیکن ادھرجا کر میرے معزز میزبان گرامی قدر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے یوں میں باروں بار بائی باس نکل گیا۔ لیکن آگے ایک بابا جی آتے ہیں جن کی چائے کا نشہ ہی الگ ہے ادھر رک کر چائے پی۔ پچھلوں کا احوال لیا کیوں کہ کچھ دوست اس دن ٹرین پر بھی سفر کر رہے تھے۔
ہم تقریبا ایک ساتھ ہی نکلے تھے۔ چونکہ وہ پاکستان ریلوے کی ریل پر سفر کر رہے تھے اس لیے وہ ابھی تک لاہور میں ہی تھے۔اور میں اوکاڑا سے نکلنے کو تھا۔ اب جو نکلا تو ساہیوال کے بعد ہڑپہ کا بورڈ آیا تو نا جانے کیا سوجی کہ میں نے ان بیابانوں کی طرف اپنی سلامتی کو ہانک دیا حالانکہ میں اس کے بعد کئی مرتبہ ہڑپہ جا چکا ہوں۔ لیکن یہ ایک یاد گار سفر ہونا تھا شاید اس لیے قدرت کو یہی منظور تھا۔
ہڑپہ زیادہ دیر نہیں رکا کہ مجھے جلد از جلد ملتان پہنچنا تھا۔ جمعہ ہونے کی وجہ سے چیچہ وطنی کا شاہی مہمان خانہ ابوبکر آٹوز آج بند تھا یوں تو ان کی طرف سے ہدایت ہوتی کہ کوئی بھی سیاح بھائی کسی وقت بھی چیچہ وطنی سے گزرے وہ ہمیں خدمت کا موقع دے۔ ہم اکثر ملتے رہتے اس لیے میں نے آج کی رخصت دی اور نیت برائے ملتان منہ میرا ملتان کی طرف سلامتی کے ساتھ بمع زائد سمان اور فل سیفٹی کے پھوں پھوں اب حال یہ ہے نیندآ نے لگی ہے لیکن منزل قریب ہے بنا رکے اور تھکے جا پہنچا ملتان۔
جمعہ شہر سے باہر ہی ایک مسجد میں ادا کیا اور ملتان میں اپنے میزبان دوست سید سیف جعفر صاحب کے حجرے میں بریک لگائی حجرہ اس لیے کہ وہ بھی ادھر مسافر ہی ہیں اور کام کے سلسلہ میں ملتان میں قیام پذیر ہیں۔ وائے رے قسمت جب میں گیا تو کام پر تھے اور میں نے جاتے ہی گدھے گھوڑے بھی بیچنا گوارہ نہ کیے اور لمبی تان لی، ہاں نا اگر میں گدھے گھوڑے بیچنے لگتا تو مجھے اور جاگنا پڑتا۔
جب شام کے قریب سیف صاحب تشریف لائے، ہم نے پیٹ پوجا کی اور نکلے صوفیاء کے شہر میں گشت پر ہماری منزل تھی ہماری نسبت کے صوفی صاحب (اوے ہوئے کیا کہہ دیا لڑکے) جی میں بات کر رہا ہوں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے بائیکر جناب اقبال گانگلہ صاحب کی، اب جو مل بیٹھے دیوانے چار خوب گزری شام یار (ارے واہ واہ تو بول دو)اب مجھے سونا ہے حیران نہ ہوں جناب میں رات کو کام کر کے نکلا تھا اس لیے نیند آ رہی تھی اور اب کل سے آگے سفر کرنا ہے تو دن سفر کا، رات آرام کی لیں جی فی امان اللہ آپ کے آنے، جانے،بیٹھنے اور پڑھنے کا شکریہ۔آگے ہم کل چلیں گے۔

Browse More Urdu Literature Articles