Khalid Yazdani Ko Khiraj Tehseen - Article No. 1912

Khalid Yazdani Ko Khiraj Tehseen

خالد یزدانی کو خراج تحسین - تحریر نمبر 1912

پاکستان سوشل کلب عمان کی ایک ادبی تقریب سینئر ادیب شاعروصحافی خالد یزدانی کو خراج تحسین مسقط میں مقیم شاعرقمر ریاض کی رپورٹ

جمعہ 15 فروری 2019

سید خالد یزدانی
کچھ لوگ ”پیو ستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ “کے مصداق قلم کی حرمت اور آبرو کی پاسداری کے لئے پیدا ہوتے ہیں ۔پاکستان سوشل کلب عمان کی جانب سے ادبی ضیافت کا اہتمام مہمانان عزازی کلب کے چےئرمین میاں محمد منیر اور پاکستانی صنعت کار محمد ندیم عظمی اور مسقط میں سفارت خانہ پاکستان کے کونسلر امیگریشن ،ڈاکٹر نوید عاطف تھے۔


پاکستان سوشل کلب عمان علمی ،ادبی اور ثقافتی حوالے سے سال کے دوران پروگرام کرتی چلی آرہی ہے ،
اور ان کو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پذیرائی بھی ملتی ہے ،جس سے ہمیں مزید حوصلہ ملتا ہے کہ ہم آگے چل کر مزید اچھا کام کر سکیں ،گزشتہ دنوں سینئر ادیب ،شاعر اور صحافی خالد یزدانی کے اعزاز میں ادب دوست سماجی شخصیت ،کاشف احمد زعیم ،جو کہ بزرگ شاعر،ذاکر حسین ذاکر کے صاحبزادے بھی ہیں ،کی جانب سے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پروقار ادبی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)


میر ضیافت ،خالد یزدانی اور مہمان خصوصی ،مسقط میں سفارت خانہ پاکستان کے کونسلر امیگریشن ،ڈاکٹر نوید عاطف تھے جب کہ مہمانان اعزازی پاکستان سوشل کلب عمان کے چےئرمین ،میاں محمد منیر اور پاکستانی صنعت کار اور صحار پولی انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر،محمد ندیم عظمی تھی ۔پاکستان کے کوئی اہل قلم عمان آئے تو مقامی پاکستانی شاعروں اور ادیبوں کو مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے ۔

چنانچہ پاکستان سوشل کلب عمان کے چےئرمین،میاں محمد منیر اور مجھ خاکسار کو بھی ان کی میز بانی کا شرف حاصل ہوا۔مسقط کے ادبی حلقوں میں ان کی آمد کی خبر سے خوشی کی لہر دوڑگئی ۔یہی وجہ تھی کہ ہمارے مقامی سخن وراور باذوق احباب مختصر وقت میں دعوت ملنے پر بھی خالد یزدانی کے اعزاز میں منعقد ہ ادبی عشائیے میں ذوق سے بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے ،جس کی ابتدا پاکستان سوشل کلب عمان کے ایک ڈائریکٹر ،عمران اقبال نے تلاوت قرآن کریم سے کی ۔
پھر حافظ بلال مبشرنے نعت شریف پیش کی ۔
جس کے بعد راقم الحروف نے ضیافت میں شریک مہمانوں سے خالد یزدانی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ خالد یزدانی برصغیر پاک وہند کے بلند مرتبت،نامی گرامی اور مایہ ناز شاعر یزدانی جالندھری کے فرزند ہیں اور جب انہوں نے اوائل عمری ہی میں قلم اور صحافت سے رشتہ جوڑا تو پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔
موصوف برسوں سے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

وہ ایک خوش شکل اور منجھے ہوئے سینئر صحافی کے طور پر کسی بھی ٹی وی چینل سے وابستہ ہو کر خوب دولت اور شہرت حاصل کر سکتے تھے مگر کچھ لوگ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ کے مصداق قلم کی حرمت اور آبر وکی پاسداری کے لئے پیدا ہوتے ہیں ۔خالد یزدانی ان میں سے ایک ہیں ۔ان کی کئی ادبی اور سیاسی کتابیں مقبول عام کا درجہ رکھتی ہیں ،جن میں ان کا خوبصورت شعری مجموعہ”دل توڑنے کا موسم“بھی شامل ہے ۔
اس سلسلے میں ان کو اب تک کئی اعزازات مل چکے ہیں ۔
سید خالد کے لئے راقم الحروف کے خراج تحسین اور خیر مقدمی کلمات کے بعد شر کائے ضیافت کی شعر و ادب سے دلچسپی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ضیافت میں شریک جن مقامی شعرائے کرام کا کلام سنا گیا،ان میں عابد مغل ،عمران اسد ،ناصر معروف ،نعمان عبدالماجد ،حبیب ندیم ،راقم الحروف ،قمر ریاض ،مروت احمد کے علاوہ مہمان شاعر خالد یزدانی بھی شامل ہیں ۔

ا س دل کش سخن آرائی کے اہتمام سے عشائیے کی رونق دو بالا ہو گئی۔بعدازاں پاکستان سوشل کلب عمان کے وائس چےئرمین ،شبیر احمد ندیم نے مہمان خصوصی کو پاکستان سوشل عمان کی جانب سے خوش آمدید کہا،ان کے لیے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیااور منتظمین ضیافت کا شکریہ ادا کیا۔پھر مہمان خصوصی ،ڈاکٹر نوید عاطف نے سید خالد یزدانی کی دیرینہ اور مثالی ادبی وصحافتی کارکردگی کے بارے میں صیفی کلمات کہے اور اپنی نیک تمنائیں ان کی نذر کیں ۔

انہوں نے پاکستان کے ایک باکمال صاحب قلم ،خالدیزدانی کے اعزاز میں یہ خلوص ومحبت سے لبریز ادبی ضیافت خوش سلیقگی سے منعقد کرنے پر قمر ریاض اور کاشف احمد زعیم کی ستائش کی اور ان کا شکر یہ ادا کیا۔اس کے بعد مہمان اعزازی اور پاکستان سوشل کلب عمان کے چےئرمین ،میاں محمد منیر نے مذکورہ عشائیے کے میزبانوں، راقم ،قمر ریاض اور کاشف احمد زعیم کی وساطت سے ،ادب و صحافت کے شعبوں میں خالد یزدانی کی طویل اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کو نشان تحسین پیش کیا،جبکہ الفاگروپ آف کمپنیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ،فہد اویس منیر نے اپنے مشہور عمانی تقریبانی ادارے ،الفایونٹس عمان کی جانب سے ،خالد یزدانی کی پچھلی نصف صدی پر پھیلی ہوئی نمایاں ادبی وصحافتی کاوشوں کی پذیرائی کے طور پر ان کو لوح کمال پیش کی ۔

اس پر وقار ضیافت میں مروت احمد چوہدری بشارت علی خان ،رضوان عزیز ،افتخار احمد خان ،ڈاکٹر سید شریف عطا اللہ ،منظور الٰہی ،محمد امتیاز کھوکھر ،سید آفتاب گیلانی ،رؤف جمال ،عدیل صفدر چوہان ،
ایڈووکیٹ ،سلیم اختر ،میاں ندیم انور ،اشفاق احمد ،ایڈووکیٹ ،افتخار احمد ،مظہر جاوید اور کچھ دیگر اہل ذوق احباب نے شرکت کی جبکہ اس کے لئے تکنیکی معاونت محسن شیخ نے فراہم کی ۔

ضیافت کے اختتام پر خالد یزدانی نے راقم الحروف سے گفتگو کرتے ہوئے سلطنت عمان کو ارض جمال ،
گہوارہ امن وسکون اور ایک ترقی یافتہ ملک قرار دیتے ہوئے اس کے عظیم فرمان رواصاحب جلالہ سلطان قابوس بن سعید المعظم کی بصیرت افروز قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور برادر عمانی
عوام کے حسن اخلاق کی بہت تعریف کی ۔
انہوں نے ڈاکٹر نوید عاطف ،میاں محمد منیر ،محمد ندیم عظیمی ،فہد اویس منیر ،راقم ،قمر ریاض ،کاشف احمد زعیم سمیت تمام شرکائے ضیافت کی پر خلوص محبتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں موصوف نے دلکش شہر مسقط اور اس کے گردو نواح کی سیروسیاحت کی غرض سے پر آسائش سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں معروف پاکستانی بزنس میں،چوہدری محمد شہزاد اسلم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Browse More Urdu Literature Articles