Abdul Majeed Salik

عبدالمجید سالک

نام عبدالمجید، سالک تخلص تھا۔ بٹالہ، ضلع گورداس پورمیں پیدا ہوئے۔ بی اے لاہور میں کیا۔ 1914ء میں پٹھان کوٹ سے رسالہ’’فانوس خیال‘‘ نکالا جو ایک سال جاری رہا۔ 1915ء کے اواخر میں ’’تہذیب نسواں‘‘ اور ’’پھول‘‘ کے اڈیٹر ہوئے۔ 1920ء میں ’’زمیندار‘‘ کی ادارت سنبھالی۔ 1927ء مولانا مہر کی معیت میں ’’انقلاب‘‘ کا اجرا کیا جو تیس سال تک جاری رہا۔ شعرگوئی، ادب، تنقید اور صحافت مشاغل رہے۔ حیات بخش رسا سے تلمذ حاصل تھا۔ لاہور میں انتقال کرگئے۔ سالک کا لگاؤ نظم کی طرف زیادہ تھا۔ ان کے شعری مجموعہ کا نام ’’رہ و رسم منزل ہا‘‘ ہے ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں: ’ذکر اقبال‘ ، ’سرگزشت‘(خودنوشت)، ’یاران کہن‘، ’مسلم ثقافت ہندوستان میں‘۔

NameAbdul Majeed Salik
Urdu Nameعبدالمجید سالک
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets