Akbar Allahabadi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Akbar Allahabadi اکبر الہ آبادی - Read complete profile, contact information and life history of Akbar Allahabadi
Akbar Allahabadi Profile & Information

اکبر الہ آبادی

اکبر الہ آبادی کا پورا نام سید اکبر حسین رضوی جبکہ اکبر تخلص تھا۔16 نومبر1846ء کو قصبہ بارہ، ضلع الہ آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مدارس اور سرکاری سکولوں میں پائی۔ 1866ء میں مختاری کا امتحان پاس کرکے نائب تحصیل دار مقرر ہوئے۔ 1872ء میں وکالت کا امتحان پاس کیا۔ 1880ء تک وکالت کی، پھر منصب کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ترقی کرکے سب آرڈینیٹ جج اور بعد میں جج مقرر ہوئے۔’’خان بہادر‘‘ کا خطاب گورنمنٹ سے ملا۔ شعروشاعری کا شوق بچپن سے تھا۔ وحیدا لہ آبادی کے شاگرد تھے۔ مزاحیہ اور سنجیدہ دونوں طرح کی شاعری کی۔ طنزومزاح کے اردو کے سب سے بڑے شاعر ہیں۔ 9 ستمبر1921ء کو الہ آباد میں انتقال کرگئے۔ اکبر الہ آبادی کو ’’لسان العصر‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ ’’کلیات اکبر‘‘ چار حصوں میں چھپ گئی ہے۔
Urdu Name اکبر الہ آبادی
English Name Akbar Allahabadi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb