Akhtar Ansari Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Akhtar Ansari اختر انصاری - Read complete profile, contact information and life history of Akhtar Ansari
Akhtar Ansari Profile & Information

اختر انصاری

نام اختر انصاری اوراختر تخلص تھا۔ یکم اکتوبر 1909ء کو اپنے آبائی وطن بدایوں میں پیدا ہوئے۔ والد نے ریٹائرمنٹ کے بعد دہلی میں مستقل طور پر سکونت اختیار کرلی۔ اختر انصاری نے دہلی میں ہوش سنبھالا اور وہیں تعلیم و تربیت پائی۔ 1930ء میں دہلی یونیورسٹی سے بی اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ 1934ء میں ٹریننگ کالج علی گڑھ سے بی ٹی پاس کرکے مسلم یونیورسٹی ہائی سکول میں انگریزی کے استاد مقرر ہوگئے۔ اس دوران اردو ادب کا مطالعہ بھی جاری رہا اور تقسیم ہند سے کچھ عرصہ پہلے علی گڑھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ بعدازاں مسلم یونیورسٹی ٹریننگ کالج میں لکچرر کے عہدے پر مامور ہوگئے۔ اختر انصاری قطعہ نگار کی حیثیت سے زیادہ مشہور ہیں۔ شاعر کے علاوہ افسانہ نگار اور نقاد بھی تھے۔ 6 اکتوبر 1988ء کو علی گڑھ میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’نغمۂ روح‘، ’آبگینے‘، ’خوناب‘، ’تنقیدی شعور‘، ’روح ادب‘، ’روح عصر‘، ’سرودجاں‘، ’ٹیڑھی زمین‘، ’شہر غزل‘۔ اترپردیش اردو اکادمی (لکھنو) نے ان کی مجموعی خدمات پر انعام دیا۔
Urdu Name اختر انصاری
English Name Akhtar Ansari
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb