Akhtar Saeed Khan Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Akhtar Saeed Khan اختر سعید خان - Read complete profile, contact information and life history of Akhtar Saeed Khan
Akhtar Saeed Khan Profile & Information

اختر سعید خان

نام اختر سعید خاں اور تخلص اختر ہے۔ 13 اکتوبر 1923ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ اعلی تعلیم کے لیے ان کے والد نے علامہ تاجور نجیب آبادی کی نگرانی میں دیال سنگھ کالج، لاہور میں داخل کرا دیا۔ بی اے کرنے کے بعد 1946ء میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے درجہ اول میں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اور 1947ء سے بھوپال ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کر دی۔ ان کی غزلوں کا مجموعہ ’’نگاہ‘‘ کے نام سے 1985ء میں شائع ہوا۔ میر اکادمی لکھنؤ نے امتیاز میر سے نوازا۔ انہیں غالب ایوارڈ 2005ء (شاعری) سے بھی نوازا گیا۔ 10 ستمبر 2006ء کو بھوپال میں انتقال کرگئے۔
Urdu Name اختر سعید خان
English Name Akhtar Saeed Khan
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb