Ali Jawad Zaidi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ali Jawad Zaidi علی جواد زیدی - Read complete profile, contact information and life history of Ali Jawad Zaidi
Ali Jawad Zaidi Profile & Information

علی جواد زیدی

علی جواد زیدی نام اور تخلص زیدی تھا۔ کرہان، ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ بی اے، ایل ایل بی لکھنؤ یونیورسٹی سے کیا۔ وہ شاعر کے علاوہ ادیب، نقاد اورمؤرخ تھے، جرم محمد آبادی سے تلمذ حاصل تھا۔ انھوں نے متعدد بیرونی ممالک کا سفر کیا۔ وہ اردو اکادمی، اترپردیش کے صدر رہے۔ اور کمیٹی برائے اردو کے جسے گجرال کمیٹی برائے فروغ اردو بھی کہتے ہیں، ممبر جوائنٹ سکریٹری رہے۔ انجمن ترقی اردو کے رکن بھی رہے۔ ان کی تقریباً 65 کتابیں اور کتابچے شائع ہوئے جس پر حکومت اور اکادمیوں سے انعامات ملے۔ ان کی چند تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’رگ سنگ‘‘، ’’میری غزلیں‘‘،’’انتخاب علی جواد زیدی‘‘(شعری مجموعے)، ’’دیار سحر‘‘، ’’نسیم دشت آرزو‘‘، ’’تیشۂ آواز‘‘(مجموعۂ کلام)، ’’اردو میں قومی شاعری کے سو سال‘‘ (تنقید وتحقیق)، ’’تعمیری ادب‘‘ (تنقید وتحقیق)، ’’دوادبی اسکول‘‘(تنقید وتحقیق)، ’’تاریخ ادب اردو کی تدوین‘‘ (تنقید وتحقیق)، ’’قصیدہ نگاران اترپردیش‘‘(تنقید وتحقیق)۔ ۱۹۸۸ء میں ’’پدم شری‘‘ کا خطاب ملا۔
Urdu Name علی جواد زیدی
English Name Ali Jawad Zaidi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb