Ali Sardar Jafary Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ali Sardar Jafary علی سردار جعفری - Read complete profile, contact information and life history of Ali Sardar Jafary
Ali Sardar Jafary Profile & Information

علی سردار جعفری

علی سردار جعفری بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے علاقے رام پور میں 1913ء میں پیدا ہوئے۔ وہ لکھنؤ کے مذہبی ماحول میں پروان چڑھے۔ کہا جاتا ہے کہ آٹھ برس کی عمر میں انہیں میر انیس کے ہزار اشعار یاد تھے۔ خود انہوں نے شاعری کا آغاز پندرہ برس کی عمر سے کیا۔ ان کا ادبی کیریئر 17 سال کی عمر میں افسانے لکھنے سے شروع ہوا۔ ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ 1938ء میں منزل کے نام سے شائع ہوا۔ تاہم جلد ہی وہ شاعری کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنا زیادہ تر وقت اسی کیلئے وقف کر دیا۔ ان کی انقلابی اور وطن سے محبت کی شاعری نے انہیں جلد ہی نمایاں شعرا میں ا کھڑا کیا۔ جس کے بعد 1940ء میں وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے لگے۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رکن کے طور پر کام کیا اور اس کی ٹریڈ یونین کا حصہ رہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے عوامی شعور کو جگانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ڈرامے بھی لکھے۔ وہ ممبئی سے شائع ہونے والے سہ ماہی مجلے نیا ادب کے مدیر بھی رہے۔ انہوں شیکسپیئر کی تخلیقات کا ترجمہ بھی کیا۔ انہوں نے غالب، میر، کبیر اور میرا کی تخلیقات کو اردو اور ہندی میں کتابی صورت میں شائع کر کے اردو اور ہندی کے حلقوں کو قریب لانے کی کوشش کی۔ ادب اور صحافت میں نمایاں خدمات پر انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انہیں 1967ء میں بھارت کا پدم شری ایوارڈ دیا گیا۔ 1999ء میں جب بھارتی وزیراعظم واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا تو انہیں پاکستانی ہم منصب کی طرف سے سیما انیل سہگل کی گائی علی سردار جعفری کی کچھ جنگ مخالف نظموں کا البم پیش کیا گیا۔ ان کا انتقال ممبئی میں ہوا۔
Urdu Name علی سردار جعفری
English Name Ali Sardar Jafary
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb