Altaf Fatima Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Altaf Fatima الطاف فاطمہ - Read complete profile, contact information and life history of Altaf Fatima
Altaf Fatima Profile & Information

الطاف فاطمہ

الطاف فاطمہ ۹۲۹۱ میں لکھنئو بھارت میں پیدا ہوئیں۔وہ ایک اردو ناول نگار افسانہ نویس اور ایک استاد ہیں۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے،بی ایڈ کیا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین لاہور میں اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئیں۔ زمانہ طالب سے ملک کے متعدد رسائل میں لکھ رہی ہیں۔ریڈیو اور ٹی وی پر ان کے متعدد ڈرامے نشر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اقبالیات میں سپیشلائز کیا ہے۔ان کا ایک ناول دستک نہ دو اردو ناولز میں ایک شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے۔اس ناول کا ترجمہ انگریزی میں بھی کیا جا چکا ہے جسے رخسانہ احمد نے تحریر کیا۔اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے تخلیقی کام کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کے ناولز میں نشانِ محفل ،دستک نہ دو،چلتا مسافر،خواب گر جبکہ افسانوں میں وہ جسے چاہا گیا،جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، تارِ عنکبوت شامل ہیں۔
Urdu Name الطاف فاطمہ
English Name Altaf Fatima
Gender female

Browse Profiles of Writers & Adeeb