Arsh Malsiyani Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Arsh Malsiyani عرش ملسیانی - Read complete profile, contact information and life history of Arsh Malsiyani
Arsh Malsiyani Profile & Information

عرش ملسیانی

نام بالمکند، عرش تخلص۔قصبہ ملسیان ، ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد جوش ملسیانی اردو کے معروف شاعر تھے۔ عرش ملسیانی کی ابتدائی تعلیم ان کے والد کے زیر نگرانی ہوئی ۔ بعد ازاں میٹرک پاس کیا۔ پھر انجینرنگ کالج رسول سے اورسیری کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 1928ء میں محکمہ نہر میں ملازمت اختیار کی۔ شعروسخن سے انہیں فطری مناسبت تھی۔ 1930ء میں ملازمت ترک کرکے گورنمنٹ انڈسٹریل سکول، لدھیانہ میں بحیثیت معلم مقرر ہوئے اور تقریباً چودہ پندرہ برس تک اس ادارے میں کام کرتے رہے۔ اس دوران آپ نے پرائیوٹ طور پر ایف اے اور بی اے کے امتحانات پاس کیے۔ اس کے بعد دہلی میں گورنمنٹ آف انڈیا کے رسالہ’’آج کل‘‘ کے عملہ ادارت میں داخل ہوگئے۔ 1955ء میں جوش ملیح آبادی کے پاکستان آجانے پر آپ ’’آج کل ‘‘ کے مدیر اعلی ہوگئے ۔ 15 دسمبر 1979ء کو دہلی میں انتقال کرگئے ۔ آپ کے دو مجموعہ کلام’’ہفت رنگ‘‘ اور ’’چنگ و آہنگ‘‘ شائع ہوچکے ہیں۔
Urdu Name عرش ملسیانی
English Name Arsh Malsiyani
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb