Asrar Ul Haq Majaz Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Asrar Ul Haq Majaz اسرار الحق مجاز - Read complete profile, contact information and life history of Asrar Ul Haq Majaz
Asrar Ul Haq Majaz Profile & Information

اسرار الحق مجاز

اسرار الحق نام اور مجاز تخلص تھا۔ 19 نومبر 1911ء کو ردولی، ضلع بارہ بنکی (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد جج کے عہدے پر فائز تھے ، اس لیے ان کا قیام زیادہ تر لکھنؤ میں رہا۔ 1936ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے پاس کرنے کے بعد کچھ دنوں آل انڈیا ریڈیو، دہلی میں اور کچھ عرصے بمبئی کے محکمۂ اطلاعات میں ملازم رہے۔ ہارڈنگ لائبریری، دہلی سے بھی کچھ عرصہ منسلک رہے۔ ابتدا میں فانی بدایونی نے ان کی چند غزلوں پر اصلاح دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ذوق کو خود رہبر بنایا۔ وہ دور حاضر کے محبوب شاعر تھے۔ مجاز شراب کے بے حد عادی تھے۔ کثرت شراب نوشی سے 5 دسمبر 1955ء کو انتقال کر گئے۔ کسی نے مجاز کو شیلے کہا اور کسی نے ان کو کیٹس، کسی نے ان کو بلبل رنگیں نوا کہا۔ ان کا پہلا مجموعۂ کلام ’’آہنگ‘‘ کے نام سے 1938ء میں طبع ہوا۔ اس میں کچھ نظموں کا اضافہ کرکے 1945ء میں ’’شب تاب‘‘ اور پھر مزید اضافے کے بعد 1949ء میں ’’ساز نو‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔
Urdu Name اسرار الحق مجاز
English Name Asrar Ul Haq Majaz
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb