Baqar Mehdi

باقر مہدی

باقر مہدی نام اور تخلص باقر ہے۔ ردولی، ضلع بارہ بنکی، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد جعفر مہدی اردو مرثیے کے نامور شاعر تھے۔ ایم اے (معاشیات) لکھنؤ یونیورسٹی سے 1952ء میں کیا۔ ایم اے (انگریزی ادب) بمبئی یونیورسٹی سے 1968ء میں کیا۔ 1975ء میں بمبئی سے رسالہ ’’اظہار ‘‘ جاری کیا۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’شہر آرزو‘، ’کالے کاغذ کی نظمیں‘، ’ٹوٹے شیشے کی آخری نظم‘(شعری مجموعے)، ’نیم رخ‘(خاکے) ، ’آگہی وبے باکی‘، ’تنقیدی کش مکش‘(تنقیدی مجموعے)، ’شعری آگہی‘۔ ’تنقیدی کشمکش ‘ پر یوپی اور مہاراشٹر اردو اکادمیوں نے انعامات سے نوازا۔ باقرمہدی ممبئی میں انتقال کرگئے۔

NameBaqar Mehdi
Urdu Nameباقر مہدی
GenderFemale
More Adab Writers and Urdu Poets