Bashar Nawaz Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Bashar Nawaz بشر نواز - Read complete profile, contact information and life history of Bashar Nawaz
Bashar Nawaz Profile & Information

بشر نواز

امین نواز خاں کے بیٹے،معروف نقاد،ادیب ،ہجو گو،ممتازشاعراور نغمہ نگاربشارت نواز خاں دنیائے ادب میں بشر نواز کے نام سے جانے گئے۔ اورنگ آباد، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ والدعلی گڑھ کے فارغ التحصیل اوراورنگ آباد میں ناظم تعلیمات تھے۔ والدہ ممتازفاطمہ عالمہ تھیں جو درس قرآن دیا کرتی تھیں۔ انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد گریجویشن کے لئے حیدرآباد کا سفرکیا لیکن اعلی تعلیم مکمل نہ ہوسکی۔ ان کی شاعری کا آغاز 1953میں ہوا۔ وہ 1954سے ہی بڑے بڑے مشاعروں میں مدعو کیے جانے لگے۔ حی آباد کے مشاعرے میں پہلی بار ان کو ممتاز ترقی پسند شاعر مخدوم محی الدین نے متعارف کروایا۔ شعری مجموعے رائیگاں اوراجنبی سمندرکےعلاوہ ایک تنقیدی مجموعہ نیا ادب نئے مسائل ان کے ادبی آثار ہیں ۔ وہ ترقی پسند تحریک کے ممتاز شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ نواز اپنی نظموں کے آہنگ سے بھی پہچانے گئے۔ ایک عرصے تک فلموں سے وابستہ رہے۔ فلم بازارکا نغمہ کرو گے یاد تو ہر بات یاد آئے گی انہی کا لکھا ہوا ہے۔ ان کے لکھے ہوئے نغمے محمد رفیع، لتا منگیشکر، آشا بھونسلے سمیت کئی اہم فن کاروں کی آواز میں سامعین تک پہنچتے رہے ہیں۔ ریڈیو کے لیے کئی ڈرامے لکھے اور ٹی وی سیریل امیر خسرو کا سکرپٹ بھی انہی کا لکھا ہوا ہے۔ دیو ناگری میں بھی ان کا کلام موجود ہے۔
Urdu Name بشر نواز
English Name Bashar Nawaz
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb