Bashir Saifi

بشیر سیفی

ڈاکٹر بشیر سیفی کا اصل نام محمد بشیر اور سیفی تخلص تھا۔ ایم اے (اردو) کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ مقالہ تھا ’’اردو میں انشائیہ نگاری‘‘۔ اسلام آباد میں تدریس سے وابستہ رہے۔ بعدازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے منسلک رہے۔ شاعری کے علاوہ تنقید سے بھی شغف تھا۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’مطلع‘، ’قطرہ‘، ’موجود‘، ’گفتار‘، ’شعرائے راول پنڈی‘ (تذکرہ وانتخاب)، ’اردو میں افسانہ نگاری‘ (تاریخ وتنقید)، ’خاکہ نگاری‘ (فن و تنقید)، ’نئے پاکستانی افسانے‘ (انتخاب و دیپاچہ)، ’تنقیدی مطالعے‘، ’دھوپ سے خالی دن‘ (ہائیکو)

NameBashir Saifi
Urdu Nameبشیر سیفی
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets