Bekal Utsahi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Bekal Utsahi بیکل اتساہی - Read complete profile, contact information and life history of Bekal Utsahi
Bekal Utsahi Profile & Information

بیکل اتساہی

بیکل اتساہی کا اصل نام محمد شفیع تھا۔ وہ بلرام پور کے ضلع گونڈا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام لودھی محمد جعفر خان تھا۔ وہ ایک ایسے معروف شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری میں آوادھی زبان کو استعمال کیا۔ بیکل کے نام کا دوسرا لفظ اتساہی انہیں بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے دیا۔ گونڈا میں انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کے ایک پروگرام میں بیکل وارثی نے کسان بھارت کا کے عنوان سے اپنی ایک نظم پڑھتے ہوئے پنڈت جواہر لعل نہرو کا استقبال کیا تو جواب میں نہرو نے کہا کہ یہ ہمارا اتساہی شاعر ہے۔ اس دن کے بعد ادبی دنیا میں انہیں بیکل اتساہی کے نام سے جانا جانے لگا۔ ان کی ایک بے حد معروف نظم ہے اے میری جان غزل۔ ایک وقت میں بیکل اتساہی راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ 1976ء میں ادب کے میدان میں خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیںپدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Urdu Name بیکل اتساہی
English Name Bekal Utsahi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb