Bismil Saeedi

بسمل سعیدی

بسمل سعیدی کا نام عیسی میاں تھا جو کہ ٹونک میں پیدا ہوئے، مدرسہ عالیہ سے عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ریاست ٹونک میں ملازم ہوگئے ۔ 1940ء میں جے پور چلے گئے اور ممتازالدولہ نواب مکرم علی خاں رئیس کے مصاحبین میں شامل ہوئے۔ یہاں سات سال قیام کیا، اس کے بعد مستقل طور پر دہلی آگئے۔ 26 اگست 1977ء کو دہلی میں ہی انتقال ہوا۔ بسمل سعیدی کا شمار بیسوی صدی کے خالص کلاسیکی طرز کے شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کی غزلوں میں روایتی مضامین نئے رنگ اور نئی آب و تاب کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ لیکن ان کی نظمیں ان کی ایک اور ہی تخلیقی جہت کا پتا دیتی ہیں۔ یہ نظمیں ان تمام مسائل و موضوعات کو محیط ہیں جو ان کے عہد کے پیدا کئے ہوئے تھے۔ بسمل سعیدی سیماب اکبر آبادی کے ممتاز شاگروں میں سے تھے۔

NameBismil Saeedi
Urdu Nameبسمل سعیدی
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets