Ehtisham Hussain Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ehtisham Hussain احتشام حسین - Read complete profile, contact information and life history of Ehtisham Hussain
Ehtisham Hussain Profile & Information

احتشام حسین

احتشام حسین کا پورا نام سید احتشام حسین رضوی تھا، پروفیسر احتشام حسین اترڈیہہ ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم برائے شرفا اور رؤسا کے دستور کے مطابق مکتب میں ہوئی۔ انگریزی تعلیم کی ابتدا علی گڑھ سے ہوئی۔ ہر درجے میں انعام ملتا رہا۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد الہ آباد آگئے۔ ۱۹۳۶ء میں الہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) اس امتیاز کے ساتھ پاس کیا کہ پوری یونیورسٹی میں اوّل آئے۔ وہ ادیب، نقّاد، مترجم کے علاوہ شاعر بھی تھے۔ الہ آباد یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر رہے۔وہ الہ آباد میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’’اردو ادب کی تنقیدی تاریخ‘‘، ’’اردو لسانیات کا خاکہ‘‘ ، ’’تنقیدی جائزے‘‘، ’’تنقیدی نظریات‘‘، ’’تنقید اور عملی تنقید‘‘، ’’راویت اور بغاوت‘‘، ’’روشنی کے دریچے‘‘، ’’ہندوستانی لسانیات کا خاکہ‘‘، ’’ادب اورسماج‘‘۔
Urdu Name احتشام حسین
English Name Ehtisham Hussain
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb