Fahmida Riaz Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Fahmida Riaz فہمیدہ ریاض - Read complete profile, contact information and life history of Fahmida Riaz
Fahmida Riaz Profile & Information

فہمیدہ ریاض

فہمیدہ ریاض28 جولائی1946میں ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ان کی جائے پیدائش میرٹھ (بھارت) ہے۔ان کے والد ریاض الدین احمد ایک ایجوکیشنسٹ تھے۔اپنے والد کی ٹرانسفر سندھ میں ہونے کی وجہ سے فہمیدہ نے بچپن ہی میں سندھی اور اردو ادب سے روشنائی حاصل کی اور بعد میں انہوں نے فارسی بھی سیکھی۔فہمیدہ ریاض کے والد کا انتقال تب ہوا جب وہ محض چار برس کی تھیں۔فہمیدہ نے کالج میں پرھائی کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان میں بھی کام شروع کر دیا اور ان ہی دنوں ان کا پہلا مجموعہ کلام شائع ہوا ۔ گریجوایشن کے بعد فہمیدہ کی شادی ہو گئی اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ برطانیہ چلی گئیں جہاں انہوں نے فلم میکنگ میں ڈگری حاصل کی اور بی بی سی ریڈیو کے ساتھ بھی کام کیا۔بعد ازاں ان کی یہ شادی ختم ہو گئی۔ فہمیدہ نے اپنی پبلیکشنز" آواز " شروع کرنے سے پہلے کراچی کی ایک ایڈورٹائیزنگ ایجنسی میں بھی کام کیا۔ جنرل ضیاء الحق دور میں فہمیدہ اور ان کے شوہر ظفر علی کو جیل جانا پڑا مگر فہمیدہ اپنے بچوں کے ہمراہ بھارت چلی گئیں اور بے نظیر دور میں پاکستان واپس آئیں۔انہیں نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ایم۔ڈی تعینات کیا گیا۔ بعد ازاں حکومت بدل جانے پر انہیں سیاسی تقرری کی بنیاد پر ہٹا دیا گیا۔ فہمیدہ ریاض نے زندگی میں جہاں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے وہیں 2007 میں اپنے جواں سال بیٹے کبیر کی موت کا صدمہ بھی سہا۔2000سے 2011تک فہمیدہ اردو ڈکشنری بورڈ کی ایم۔ڈی بھی رہیں انہوں نے مولانا روم کی قریباً 50نظموں کا فارسی سے اردو ترجمہ بھی کیا اور انہیں شمس تبریز کو انتساب کیا۔ فہمیدہ کی پہلی نظم احمد ندیم قاسمی صاحب نے اپنے ادبی پرچے فنون میں شائع کی۔ اس وقت فہمیدہ کی عمر محض15برس تھی۔ان کا پہلا مجموعہ 22برس کی عمر میں شائع ہوا۔ ان کی مشہور کتابوں اور نظموں میں"پتھر کی زبان،خطِ مرموز ،گوداوری،کیا تم پورا چاند دیکھو گے،کراچی،گلابی کبوتر،بدن دریدہ،دھوپ،آدمی کی زندگی کھلے دریچے،حلقہ میری زنجیر کا،ادھورا آدمی، پاکستان،لٹریچر اور سوسائٹی،قافلے پرندوں کے یہ خانہ ء آب و گل" شامل ہیں۔ فہمیدہ ریاض کوہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ہیمٹ ہیلمن،شاعری کے لئے ال۔ مفتاح،سندھ حکومت کی جانب سے شیخ ایز ایوارڈ،حکومت پاکستان کی جانب سے ہرائڈ آف پر فارمنس اور 2010میں ستارہء امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔
Urdu Name فہمیدہ ریاض
English Name Fahmida Riaz
Gender female

Browse Profiles of Writers & Adeeb