Ghulam Muhammad Qasir Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ghulam Muhammad Qasir غلام محمد قاصر - Read complete profile, contact information and life history of Ghulam Muhammad Qasir
Ghulam Muhammad Qasir Profile & Information

غلام محمد قاصر

غلام محمد قاصر 4 سستمبر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک قصبے پہاڑ پور میں پیدا ہوئے ۔کورنمنٹ ہائی سکول پہاڑ پور سے میٹرک کرنے کے بعد اُسی سکول میں بطور ٹیچر تقرری ہوئے اور اس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں میں تدریس کے شعبے سے منسلک رہے۔ ملازمت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ امتحانات بھی دیتے رہے اور پھر بشاور یونیورسٹی سے ایم اے اردو کرنے کے بعد بطور لیکچرار پہلی تقرری گورنمنٹ کالج مردان میں ہوئی۔ اُس کے بعد سپرئیر سائینس کالج پشاور۔ گورنمنٹ کالج درہ آدام خیل، گورنمنٹ کالج پشاور میں درس و تدریس کے شعبے سے وابسطہ رہے ادبی خدمات : شاعری 1۔ تسلسل 2۔ آٹھواں آسمان بھی نیلا ہے 3۔دریائے گماں 4۔ خوشبو گرفت عکس میں نثر غلام محمد قاصر نے پی ٹی وی پشاور سینٹر اور ریڈیو پاکستان کے لیے متعدد ڈرامے ، نغمے اور پروگرام تحریر کیے جن میں پی ٹی وی پشاور کے لیے ڈرامہ سیریل (تلاش) اور بچوں کے لیے ڈرامہ سیریل (بھوت بنگلہ ) زیادہ مقبول ہوئے آپ نے این ڈبلیو ایف پی ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور کے لیے مختلف سطح کی جماعتوں کا نصاب مرتب کیا اعزازت : صدارتی تمغہ برائے حسن کارگردگی (شاعری) حکومت پاکستان پروین شاکر عکس خوشبو ایوارڈ برائے بہترین شاعری وثیقئہ اعتراف ہمدرد فاونڈیشن کراچی بہترین نغمہ نگار ایوارڈ پی ٹی وی پشاور بولان ایوارڈ بہترین ڈرامہ نگار سردار عبدالرب نشتر ایوارڈ (گولڈ میڈل ) برائے بہترین شاعری ( آٹھواں آسمان بھی نیلا ہے )
Urdu Name غلام محمد قاصر
English Name Ghulam Muhammad Qasir
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb