Hafeez Taib Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Hafeez Taib حفیظ تائب - Read complete profile, contact information and life history of Hafeez Taib
Hafeez Taib Profile & Information

حفیظ تائب

حفیظ تائب تعارف مشہور نعت گو شاعر ، مجدد نعت حفیظ تائب 14 فروری 1931 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا آبائی وطن احمد نگر ضلع گوجرانوالا ہے۔ آپ کا اصل نام عبدالحفیظ ہے۔1974 میں آپ نے جامعہ پنجاب سے ایم اے پنجابی کیا اور 1976 تا 1993 پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج میں تدریس کرتے رہے۔ ان کا شمار پاکستان میں نعت گوئی کو فروغ دینے والے بانی شعراء میں ہوتا ہے۔ انہیں نعت کے ایک اعلیٰ پایہ کے محقق اور تنقید نگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ فروغ نعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا اس کے علاوہ انہیں نقوش ایوارڈ ، آدم جی ایوارڈ، ہمدرد فاؤنڈیشن ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔ کینسر کی عارضے کی وجہ سے لاہور میں انتقال ہوا۔ تصانیف آپ کی تصنیف کردہ کتب کی فہرست صلو علیہ و آلہ ، اردو مجموعہ نعت صلو علیہ وآلہ 1978 میں شائع ہوئی اور اس کو آدم جی ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کا تجزیہ ڈاکٹر سید عبداللہ ، مقدمہ ڈاکٹر غلام مصطفی خاں اور فلیپ احسان دانش ، احمد ندیم قاسمی ، ڈاکٹر وحید قریشی ، مولانا محمد بخش مسلم ، سید نذیر نیازی ، میرزا ادیب ، حافظ محمد افضل فقیر ، حافظ مظہر الدین مظہر اور حافظ لدھیانوی نے لکھا ہے۔ سک متراں دی ، پنجابی مجموعہ نعت سک متراں دی ، 1978 میں شائع ہوئی اور اسے پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ دیا گیا۔ وسلموا تسلیما ، پنجابی مجموعہ نعت وسلموا تسلیما 1990 میں طبع ہوئی اور اس کتاب کو تصنیف کرنے پر وزارت مذہبی امور پاکستان کی طرف حفیظ تائب کو صدراتی ایوارڈ دیا گیا۔ وہی یسیں وہی طہ ، اردو مجموعہ نعت مناقب ، اردو مجموعہ منقبت لیکھ ، (پنجابی حمد ، نعت،غزل اور گیت پر مشتمل) کوثریہ ، اردو مجموعہ نعت نسیب ، اردو مجموعہ غزل تعبیر ، اردو قومی و ملی منظومات تحقیق و تدوین و تنقید
Urdu Name حفیظ تائب
English Name Hafeez Taib
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb